لوہڑی اور نئے برس پر جموں کلچرل فورم اور ڈوگری سنستھا کی شمولیّت سے مشاعرے کا اِنعقاد
طالب
جموّں ؍؍ نئے سال کے دوسرے ہفتے میں جموں و کشمیر کی کثیر اللسانی معروُف ادبی تنظیم ’ادبی کُنج جے اینڈ کے‘ نے گذشتہ روز دو ادبی نِشستوں کا اہتمام کِیا۔ اِن میں پہلی نِشست حسب معموُل اپنے ادبی مرکز کِڈ ذی سکوُل تالاب تِلّو جموں اور دوُسری ڈوگری سنستھا جموں میں منعقد کی گئی۔ پہلی نِشست کی صدارت کے فرائض اُردوُ و گوجری کے نامور شاعر سروَر چوہان حبیٖبؔ نے انجام دِئے۔ جبکہ دوُسری نشست لوہڑی کے سِلسِلے میں تین ادبی تنظیموں جموں کلچرل فورم، ڈوگری سنستھا اور ادبی کُنج جے اینڈ کے کی طرف سے ایک مشترکہ شاعرانہ نِشست تھی۔ جِس کی صدارت کے فرائض ادبی کُنج کے چئیرمین اوم آرشؔ دلموترہ نے انجام دِئے۔ صدر ادبی کُنج شام طالب بھی ایوانِ صدارت میں تشریف فرما تھے۔ ؔ اِس موقعہ پرسُہیل صدیقیؔ صدر بذمِِ ا دب بھدرواہ اور امین بانہالیؔ صدر بزمِ فروغ اُردو جموں مہمانِ خصوصی تھے، جبکہ نِشست کی نظامت کے فرائض شام ساجن چئیرمین جموں کلچرل فورم نیفرما رہے تھے۔اِس نِشست میں شعراء و اُدباء حضرات نے لوہڑی کی موسمی اہمیّت اور قدرو منزلت پر سیر حاصل روشنی ڈالی۔اِس موقع پرجموں کلچرل فورم کے چیئرمین شام ساجنؔ کی دوغزلیات ’ شہرِ بے حِس میں کِسے کِس کا وفا دار کہیں ہر کوئی تماشا یا تماشائی ہے اور ’جو سچّائی کو اپنا کر جو چلتے ہیں اپنی سوُلی اُٹھا کر چلتے ہیں ہاتھ چھُڑا کر چلنا بھی کوئی چلنا ہے جو چلتے ہیں ہاتھ مِلا کر چلتے ہیں۔ اِس طرح سبھی شعراء حضرات نے اپنا اپنا معرفت کا کلام پیش کرکے حاضرین کو محظوظ فرمایا۔اِس دوران ایک اَن ہونی بات بھی پیش آئی کہ اِس نشست کی صدارت کر رہے ادبی کُنج کے چئیرمین آرشؔ دلموترہ کواِس موقعہ پر اُن کے ماموں زاد بھائی اور جِگری دوست گُرداس دیوگوترہ کے اِنتقال کی بُری خبرموبائل فون پر موصوُل ہوئی ۔ لیکن نشست کے ضابطہ کو ذک پہونچانے اورکاروائی کو منتشر کرنے کی بجائے اُنھوں نے اِنتہائی صبر سے کام لِیااور جلدی سے نِشست کی کاروائی کو ہرحال میں رواں رکھتے ہوئے جلد اِختتامی صورت دے دی۔ گرداس دیو گوترہ نیوی کے ریٹائرڈ انجینئر تھے۔جِن کا پریوار خان پور چوک پٹھان کوٹ میں مقیم ہے۔حاضرین نے آخر میں مرحوُم کو خراجِ عقیدت پیش کِیا۔ اِن دو نِشستوں میں شامل مختلف اُدباء و شعراء کے اِسمائے گرامی مندرجہ ذیل ہیں:۔ آرشؔ دلموترہ ،ؔ ، صدر ادبی کُنج شام طالبؔ صدر ادبی کُنج، سُہیل صدیقیؔ ، امین بانہالیؔ ، اوپی شاکرؔ صدر ادبی کُنج برانچ اکھنوُر، رتن دوشی ؔ، ایس ایم شری دھر، چرنجیٖت سنگھ چنؔ، بلوندر سنگھ دیٖپؔ، ڈاکٹر کیول سُمِترا , (WAAHIG) اُتّم سنگھ رازؔ، سنگھ سراجیؔ، راہُل ارمانؔ، ایم ایس کامرا ء کے آر ساتھی اور راجیو کُمار۔ؔ،سروَر چوہان حبیٖب، کے آر ساتھیؔ سلگوترہ،کیول ملہوترہ، رمیش آنند ساگرؔ، راہُل ارمانؔ، مُکیش سراجیؔ، جتیندر بسنؔ، راجیو کُماراور شام طالبؔ شامل تھے۔ اِس تقریب کااِختتام جموں کلچرل فورم کے چئیرمین شام ساجنؔ کی طرف سے پیش کردہ شُکریہ کی تحریک سے ہوُا۔