ہمیں اپنی حفاظت کے لئے ٹریفک قوانین پر عمل کرنا چاہیئے: آر آر بھٹناگر

0
0

ٹریفک قوانین کی خلاف ورز ی کرنے والوں کیخلاف سخت کاررِوائی کرنے پرکا زور
لازوال ڈیسک
جموں؍؍لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر راجیو رائے بھٹناگر نے کہا ہے کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے کے سلسلے میں زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل کیا جانا چاہیئے ۔اُنہوں نے اِن خیالات کا اظہار آج پولیس آڈٹیوریم گلشن گرائونڈ جموں میں 31 ویں نیشنل روڈ سیفٹی ہفتے کی اِختتام تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔راجیو رائے بھٹناگر نے کہا کہ روڈسیفٹی ہماری زندگی کا ایک اہم حصہ ہے اور ہمیں اپنی حفاظت کے لئے ٹریفک قوانین پر عمل کرنی چاہیئے۔ اُنہوں نے کہا کہ گاڑیوں کے درمیان مناسب دُوری برقرار رکھنے کے ساتھ ساتھ مناسب لائیٹوں کا بھی اِستعمال کیا جانا چاہیئے ۔اُنہوں نے کہا کہ ایسا کرنے سے کافی حد تک سڑک حادثات پر قابو پایا جاسکتا ہے۔اُنہوں نے روڈ سیفٹی اِقدامات کے بارے میں بچوں کی طرف سے پیش کئے گئے ثقافتی کِٹس کے لئے اُن کی تعریف کی۔اُنہوں نے کہا کہ اِس طرح کی کارکردگیوں سے عام لوگوں کے عادات میں مثبت تبدیلی لائی جاسکتی ہے۔علاوہ ازیں مشیر موصوف نے روڈ سیفٹی پروگرام کے دوران بیدار ی پیدا کرنے کی خاطر ٹرانسپورٹ اور پولیس محکموں کی بھی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ روڑ سیفٹی اِقدامات کی پاسداری کے لئے تمام متعلقین کو باہمی تال میل کے ساتھ کام کرنا چاہیئے ۔اِ س موقعہ پر مشیر نے ماحولیات کو تحفظ دینے کے لئے تھری ویلر اِی۔ رِکشائوں کا بھی اِفتتاح کیا۔ تقریب پر ٹرانسپور ٹ کمشنر جموںوکشمیر اویس احمد نے کہا کہ ہفتے کے دوران 20 میڈیکل کیمپ منعقد کئے گئے جس میں 5700 لوگوں کی طبی ماہرین نے جانچ کی۔ اِس موقعہ پر آئی جی پی ٹریفک ٹی نمگیال نے بھی خطاب کیا۔واضح رہے کہ جموںوکشمیر میں 11؍ جنوری سے 17؍ جنوری 2020ء تک 31واں نیشنل روڈ سیفٹی ہفتہ منایا گیا جس دوران عام لوگوں میں ٹریفک قوانین کے تعلق سے وسیع اور جامع بیداری پیدا کی گئی۔بعد میں آر آر بھٹناگر نے روڈ سیفٹی ہفتے کے دوران ہوئی تقریبات میں شامل شرکأ میں ٹرافیاں تقسیم کیں۔ڈائریکٹر موٹر گراجز زید ۔ایچ۔ چودھری ، سپیشل سیکرٹری ٹرانسپورٹ راہل شرما کے علاوہ کئی دیگر اَفسران ، ایس سی سی کریڈٹس اور سکولی بچے بھی اِس موقعہ پر موجود تھے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا