طلعت پرویز نے امر سنگھ کالج کے نئے آڈیٹیوریم کا اِفتتاح کیا

0
0

لازوال ڈیسک
سری نگر؍؍اعلیٰ تعلیم محکمہ کے سیکرٹری طلعت پرویز روہیلا نے آج امرسنگھ کالج میں نئے تعمیر شدہ آڈیٹیوریم کا افتتاح کیا۔ اس موقعہ پر کلسٹر یونیورسٹی سری نگر کے وائس چانسلر پروفیسر شیخ جاوید اور کالج کے پرنسپل پروفیسر بشیر احمد راتھر بھی موجود تھے۔اِفتتاحی رسم کی تقریب میں کلسٹریونیورسٹی سر ی نگر سے منسلک تمام کالجوں کے پرنسپل صاحبان نے بھی شرکت کی۔آڈیٹیوریم میں 500 نشستیں ہیں اور اس پر 12.28کرو ڑروپے کی رقم خرچ کی گئی ہے۔اپنی نوعیت کے اس منفرد آڈیٹیوریم کو ایچ وی اے سی نظام ، سپاٹ لائیٹس ، سٹیج لائیٹس ، آڈیو ویژول نظام ، پبلک ایڈریس سسٹم اور ریکارڈنگ سہولیت سے لیس کیا گیا ہے۔اس پروجیکٹ کو جے کے ہاوسنگ بورڈ نے تعمیر کیا ہے۔اس موقعہ پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے طلعت پرویز نے اِس آڈیٹیوریم میں کانفرنس اور سمینار منعقد کرانے پر زور دیا تاکہ طالب علموں میں تحقیقی رجحان پیدا کیا جاسکے۔ اُنہوں نے آڈیٹیوریم کی تعمیراتی ایجنسی کی کاوشوں کو بھی سراہا۔امرسنگھ کالج کے پرنسپل نے بھی اس موقعہ پر اپنے خیالات کا اِظہار کیا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا