ترقیاتی کمشنر نے تیاریوں کاجائزہ لیا
لازوال ڈیسک
کولگام؍؍ترقیاتی کمشنر کولگام شوکت اعجاز بٹ نے آج آفیسران کی ایک میٹنگ میں ضلع میں پلس پولیو ٹیکہ کاری مہم کے لئے تیاریوں کاجائزہ لیا۔میٹنگ میں اے ڈی ڈی سی،اے ڈی سی،ڈپٹی سی ایم او ،بی ایم اوز اور ڈپٹی سی ای او کے علاوہ دیگر متعلقہ آفیسران نے بھی شرکت کی۔میٹنگ میں بتایا گیا کہ 19جنوری کو پلس پولیو مہم کے دوران 5سال تک کی عمر کے 88033بچوں کو پولیو مخالف قطرے پلائے جائیں گے۔جس کے لئے 508ویکسینیشن بوتھوں کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔ترقیاتی کمشنر نے آفیسران سے تلقین کی کہ وہ پلس پولیس ٹیکہ کاری مہم کو کامیاب بنانے کے لئے تمام افرادی قوت اورمشینری کو بروئے کار لائیں۔