ترقیاتی کمشنر شوپیان نے برف ہٹانے کے لئے اقدامات کاجائزہ لیا

0
0

لازوال ڈیسک
شوپیان؍؍ترقیاتی کمشنر شوپیان چودھری محمد یٰسین نے آج ضلع آفیسران کی ایک میٹنگ میں سڑکوںپر سے برف ہٹانے کے کام اورلازمی اشیأ کی دستیابی کاجائزہ لیا۔میٹنگ میں اے ڈی سی ،اے سی آر اورمتعلقہ محکموں کے ایگزیکٹیو انجینئران کے علاوہ دیگر آفیسران بھی موجود تھے۔میٹنگ میں بتایا گیا کہ ضلع کی تمام اہم سڑکوں پر سے برف ہٹائی گئی ہے۔جب کہ بالائی علاقوں میں برف ہٹانے کا کام جاری ہے۔اس دوران ضلع میں چاول ،آٹے ،تیل خاکی ،ایل پی جی اوردیگر لازمی اشیأ کی دستیابی کا جائزہ لیاگیا۔میٹنگ میں بتایا گیا کہ یہ تمام اشیأ ایف سی آئی اورمحکمہ خوراک کے گوداموںمیں وافر مقدار میںد ستیاب ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا