انتظامیہ اننت ناگ کا سلر اور عش مقام میں عوامی رابطہ پروگرام کا انعقاد

0
0

لازوال ڈیسک
اننت ناگ؍؍ضلع انتظامیہ اننت ناگ کی طرف سے ترقیاتی کمشنر اننت ناگ خالد جہانگیر کی قیادت میں آج سلر اور عشمقام میںایک عوامی رابطہ پروگرام کا انعقاد کیا گیا تاکہ لوگوں کو درپیش مسائل اور اُن کی دہلیز پر ہی حل کئے جاسکیں۔اے ڈی سی کے علاوہ متعلقہ محکموں کے ایگزیکٹیو انجینئروں اورآفیسران کے علاوہ ضلع انتظامیہ کے آفیسران نے بھی عوامی رابطہ پروگرام میں شرکت کی۔عوامی دربار میں سلر ،کلر،ولرہامہ،وائررو،کاٹسو ،بدرو ،لیور،کارشنگام،جیبل،لترو،آئنو،وجورہ اور یشنارڈ کے علاوہ دیگر ملحقہ دیہات سے تعلق رکھنے والے لوگوں کے علاوہ پنچوں اورسرپنچوں نے بھی شرکت کی اوراپنے متعلقہ علاقوں کے مسائل اُبھارے۔ترقیاتی کمشنر نے لوگوں اور وفودکو یقین دہانی کرائی کہ اُن کی مشکلات اورمعاملات کے ازالہ کے لئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کئے جائیں گے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا