شاہراہ پر فوری طور آمد ورفت بحال کی جائے :جی اے میر

0
0

کانگریس کا غیر معمولی اجلاس ؛برفباری کے بعد شدہ صورتحال پر تبادلہ خیال
لازوال ڈیسک

جموں؍؍کانگریس کے جموں وکشمیر صدر،غلام احمد میر نے سرینگر جموں شاہراہ کے مسلسل بند رہنے سے کشمیر وادی میں غذائی اجناس کی سپلائی اور حالیہ برف باری کے نتیجے میں پیداشدہ صورت حال سے عوام کو درپیش مشکلات پر سخت تشویش اور ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے جموں میں اس حوالے سے ایک ہنگامی میٹنگ طلب کی ہے جس میں انہوں نے سرکار سے اہل وادی کو درپیش مشکلات کوفوری طور انتظامیہ سے حل کرنے کا مطالبہ کیاہے۔جموں کشمیر پردیش کانگریس کے ریاستی صدر غلام احمد میر نے سرینگر جموں شاہراہ کے مسلسل بند رہنے کے نتیجے میں وادی کشمیر میں غذائی اجناس جس میں پٹرولیم،تیل خاکی،ایل پی جی،پھل اور سبزیوں کی عدم دستیابی اور عوام کو درپیش مشکلات پرسخت تشویش اور ناراضگی کا اظہار کیا، جموں میں ان کی رہائش گاہ پر اس حوالے سے ایک ہنگامی میٹنگ منعقد ہوئی جس میں سرینگر جموں شاہراہ بند رہنے اور گزشتہ روز کی برف باری کے بعد پیدا شدہ صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس دوران میٹنگ میں کئی پارٹی لیڈارن نے شرکت کی ہے۔میر نے وادی کشمیر کے تمام رابطہ سڑکوں سے فوری طور برف ہٹانے ،بجلی اور پانی کی سپلائی کو فوری طور بحالی اور لوگوں کو درکار ضروریات زندگی کو بہم پہنچانے کا مطالبہ کیا ہے۔ پردیش کانگریس کے صدرنے صوبائی اور گونر انتظامیہ سے سرینگر جموں شاہراہ پر مال سے لدی درماندہ سینکڑوں ٹرکوں کو فوری طور نکالنے کا مطالبہ کیا تاکہ مزکورہ افراد کو یہاں سے نکالنے کے ساتھ وادی میں اشیائے ضروریہ کی سپلائی کو یقینی بنایا جائے اور ہا ہا کار کی صورت حال نہ رہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا