’میں کسی کا ایجنٹ نہیں‘

0
0

حکومت ہند تک پہنچنے کا بنیادی مقصد عام آدی کو راحت پہنچانا::الطاف بخاری
کے این ایس

سرینگر؍؍پی ڈی پی سابق لیڈر سید الطاف بخاری نے کئی سیاسی پارٹیوں کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ وہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی ) یا کسی اور سیاسی پارٹی کا حصہ نہیں ہے اور نہ ہی اُنکی قیادت میں8سیاسی دانوں کا وفد کسی سیاسی پارٹی کی ’بی‘ ٹیم ہے ۔کے این ایس کیساتھ بات کرتے ہوئے الطاف بخاری نے کہا ’میں کسی کا ایجنٹ نہیں ہوں ،گذشتہ70برسوں سے انہوں نے لوگوں کو جھوٹ بولا اور فریب دیا ‘ ۔ ان کا کہناتھا ’اگر وہ ایسے کہہ رہے ہیں کہ میں کشمیر کا سودا کرنے جارہا ہوں ،تو میں یہ واضح کرتا ہوں ،گذشتہ 72 برسوں کے دوران ان لیڈران نے کشمیر کی ہر ایک چیز کو فروخت کیا ‘۔ان کا کہناتھا’اب کچھ اور نہیں بچا ،جسے فروخت کیا جاسکے‘۔الطاف بخاری نے کہا کہ وہ اُن میں سے نہیں ہیں جو کھوکھلے وعدے کرکے عوام کو گمراہ کریں اور نہ ہی میں اُن میں سے ہوں جو جھوٹی امیدیں بھیجتے ہیں ‘۔ان کا کہناتھا ’حکومت ہند تک پہنچنے کا بنیادی مقصد اور ارادہ یہی ہے کہ جموں وکشمیر کو ریاست کے درجہ کی بحالی اور نوکریوں کے حقوق کا تحفظ یقینی بن سکے ‘۔ان کا کہناتھا کہ وہ یہ تمام تر کوششیں جموں وکشمیر کی معاشی ترقی اور تعمیر و ترقی کیساتھ ساتھ انٹر نیٹ خد مات کی بحالی کیلئے کررہے ہیں۔ دفعہ370کی تنسیخ پر الطاف بخاری کا کہنا ہے ’میں بھی اُتنا ہی درد محسو س کرتا ہوں ،جتنا ایک عام کشمیر کو ہے ‘۔ان کا کہناتھا کہ مرکزی حکومت کے فیصلہ جات کو عدالت عظمیٰ میں چیلنج کیا گیا ہے ،دیکھتے ہیں کہ عدالت کا اس حوالے سے کیا فیصلہ آتا ہے ۔ایک سوال کے جواب میں سید الطاف بخاری نے کہا ’میں سبھی سیاسی پارٹیوں اور لیڈران سے رابطے میں ہوں ،میں ہر ایک کو اپنے ساتھ لیکر چلنا چاہتا ہوں ،اگر یہ محسوس کیا گیا کہ نئی پارٹی معر ض وجود میں آنی چاہئے ،تو ضرور نئی پارٹی تشکیل دی جائیگی ‘۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا