ہندوستھان سماچار
دبئی؍؍امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیونے کہا ہے کہ ایرانی عوام حکومت کے جھوٹ بولنے کی پالیسی اور پاسداران انقلاب کی مسلسل بربریت اور بدعنوانی سے تنگ آ چکے ہیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق مائیک پومپیو نے ایک بیان میں کہا کہ ایرانی مذہبی رجیم ایک طرف اور عوام دوسری طرف کھڑے ہیں۔ ایرانی حکومت نے عوام سے جینے کا حق سلب کررکھا ہے۔ ایسے میں ہم ایرانی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں ، جو بہتر مستقبل کے لیے جدو جہد کررہے ہیں۔خیال رہے کہ پاسداران انقلاب نے گذشتہ روز اعتراف کیا ہیکہ حال ہی میں تہران میں انسانی غلطی سے ایک میزائل حملے میں یوکرین کا ایک مسافر جہاز گر کرتباہ ہوگیا تھا۔پاسداران انقلاب کے اس اعترافی بیان کیبعد عوام سڑکوں پرنکل آئے اور حکومت اور پاسداران انقلاب کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ تہران کی امیر کبیر یونیورسٹی کے باہر نکالے گئے ایک جلوس میں طلبائ اور دیگر شہریوں سمیت ایک ہزار افراد نے شرکت کی۔ انہوں نے بھی حکومت، پاسداران انقلاب اور سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ایرانی میڈیا کے مطابق پاسداران انقلاب کے اعتراف جرم کے بعد تہران کے علاوہ دوسرے شہروں اصفہان اور شیراز میں بھی حکومت کے خلاف جلوس نکالے گئے۔ مظاہرین نے غصے میں مقتول کمانڈر قاسم سلیمانی اور دیگر لیڈروں کی تصاویر بھی پھاڑ ڈالیں۔