ہندوستھان سماچار
دبئی؍؍ایرانی پولیس نے گزشتہ روز حکومت کے خلاف نکالے گئے ایک جلوس میں شرکت کرنے پرتہران میں متعین برطانوی سفیر روب مکائیر کو حراست میں لے لیا، تاہم بعد ازاں انہیں رہا کردیا گیا تھا۔ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی مقرب نیوز ایجنسی’تسنیم’ کے مطابق برطانوی سفیر کوایک ریلی میں شرکت کے بعد گرفتار کیا گیا ہے۔ان سے تہران حکومت کے خلاف نکالے گئے جلوس میں شرکت کے بارے میں پوچھ تاچھ کی گئی۔ بعد ازاں انہیں رہا کردیا گیا۔خبر رساں ادارے کی طرف سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ برطانوی سفیر کو ایران کے خلاف نفرت انگیز بیان دینے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔ ایرانی میڈیا کے مطابق برطانوی سفیر’روب مکائیر ہفتے کے روز تہران میں جامعہ امیر کبیر کے باہر ہونے والے احتجاجی مظاہرے میں بھی شریک تھے۔ پولیس نے کئی دوسرے افراد کے ساتھ انہیں بھی گرفتار کرلیا تھا تاہم ایرانی وزارت خارجہ کی مداخلت کے بعد انہیں رہا کردیا گیا۔