ہندوستھان سماچار
واشنگٹن؍؍ امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ مواخذے کی کوشش سے کوئی فائدہ نہیں نکلے گا۔اپنے ایک بیان میں امریکی صدر نے کہاکہ امریکی عوام کے لیے مواخذے سے زیادہ اہم دوسری چیزیں ہیں، ڈیموکریٹس جو کام خود نہ کرسکے اب وہ ری پبلکنز سے کہہ رہے ہیں کہ وہ کر دیں۔صدر ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ ڈیموکریٹس ایوان میں انہیں بے قصور ثابت کرنے کے سوا کچھ نہ کرسکے، ڈیموکریٹس نے ایوان میں امریکی تاریخ کا غیر شفاف ترین کام کیا اور اب سینیٹ سیکہہ رہیہیں کہ وہ شفاف کام کرے۔ڈیموکریٹ اسپیکرنینسی پلوسی نیمواخذے کامعاملہ اگلے ہفتے سینیٹ میں پیش کرنے کا اعلان کیا تھا۔امریکہ میں طوفان، سائبیریا میں غیر متوقع گرم موسم امریکہ کے جنوبی اور شمال وسطی حصوں کو بدترین طوفان کا سامنا ہے، مختلف علاقوں میں آندھی، بارش اور سیلاب کے باعث 11 افراد ہلاک ہوگئے۔روس کے سرد مقام سائبیریا میں غیر معمولی گرم موسم کے باعث برف پگھلنے لگی ہے، چین کے مختلف حصوں میں موسم کے الگ الگ رنگ نظر بکھرے ہوئے ہیں۔امریکہ کے جنوبی اور شمال وسطی حصوں میں طوفان کے باعث لاکھوں افراد کے متاثر ہونے کا خدشہ ہے، مشین گن میں 12 انچ تک برف باری کی پیشگوئی کی گئی ہے، ٹیکساس، اوکلاہوما سمیت مختلف ریاستوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش اور برف باری ہوئی، شکاگو میں ایک ہزار سے زائد پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں۔ٹیکساس، لوزیانا سمیت 13 امریکی ریاستوں میں ڈھائی لاکھ سے زائد صارفین کو بجلی کی فراہمی منقطع ہے، جارجیا میں ایک گھر کے تیز ہواؤں کی لپیٹ کے مناظر کیمرے میں قید ہوگئے۔روس کا انتہائی سرد مقام سائبیریا ان دنوں غیر معمولی گرم موسم کی لپیٹ میں ہے، سڑکوں پر موجود برف پگھلنے سے کئی علاقوں میں سیلاب کی صورتحال پیدا ہوگئی ،کچھ گاؤں جزیروں کا منظر پیش کرنے لگے ہیں۔چین کے مختلف حصوں میں موسم کے بھی الگ الگ رنگ نظر آ رہے ہیں، شمالی حصے میں برف باری کے بعد ہر شے سفید رنگ میں تبدیل ہوگئی ،بلند و بالا پہاڑ بادلوں میں چھپ گئے، ابنر منگولیا میں آئس ڈریگن بوٹ کے مقابلے شروع ہوگئے ہیں۔