نربھیا کیس:ونے ،مکیش کی ترمیمی عرضی پر منگل کو سماعت

0
0

یواین آئی

نئی دہلی؍؍پورے ملک کو شرم سار کرنے والے نربھیا اجتماعی آبرو ریزی معاملے کے ملزمین -ونے شرما اور مکیش کمار کی ترمیمی(کیوریٹو)عرضیوں پر منگل کو سپریم کورٹ میں ‘ان -چیمبر’ سماعت ہوگی۔جسٹس این وی رمن کی صدارت میں پانچ رکنی بینچ ونے اور مکیش کی عرضیوں پر سماعت کرے گی۔جسٹس رمن کے چیمبر میں دوپہر ایک بج کر 45منٹ پر سماعت ہوگی۔بینچ میں جسٹس ارون مشرا،جسٹس روہنگٹن پھلی نریمن،جسٹس آر بھانومتی اور جسٹس اشوک بھوشن شامل ہیں۔مکیش کمار کی جانب سے ورندا گوروور نے ترمیمی عرضی دائر کی،جبکہ ونے کی جانب سے سداشیو نے عرضی پر دستخط کئے ہیں۔پٹیالہ ہاؤس کورٹ نے چاروں مجرمین کو 22جنوری کو پھانسی دینے کے لئے منگل کو ‘بلیک وارنٹ(ڈیتھ وارنٹ)’جاری کیاتھا۔اس کے بعد گزشتہ نو جنوری کو ونے اور مکیش نے ترمی عرضیاں دائر کی تھیں۔ابھی اکشے اور پون گپتا نے ترمیمی عرضی دائر نہیں کی ہے ۔پٹیالہ ہاؤس عدالت نے سبھی چاروں مجرمین کو 22جنوری کو صبح سات بجے تہاڑ جیل میں پھانسی دینے کا حکم دیا تھا۔فیصلے کے بعد سبھی مجرمین نے سپریم کورٹ کے سامنے کیوریٹو عرضی دائر کرنے کی بات کہی تھی۔نربھیا کے ساتھ 16دسمبر 2012 کو اجتماعی آبروریزی کی گئی تھی اور اسے بری طرح سے زخمی کرنے کے بعد سڑک پر پھینک دیاگیا تھا۔بعد میں علاج کے دوران اس کی موت ہوگئی تھی۔اس معاملے میں چھ ملزمین کو گرفتار کیاگیا تھا،جن میں ایک نابالغ ملزم بھی تھا۔اسے تین سال کے لئے اصلاحی مرکز میں رکھاگیاتھا،جہاں سے وہ رہا ہو چکا ہے ۔ایک ملزم رام سنگھ نے تہاڑ جیل میں خودکشی کرلی تھی،جبکہ باقی چار ملزمین ونے شرما،پون گپتا،مکیش کمار اور اکشے کمار کو قصوروار ٹھہراتے ہوئے پھانسی کی سزا سنائی گئی تھی،جسے دہلی ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ نے صحیح ٹھہرایا ہے ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا