وزیرا عظم کی آمد پر مختلف تنظیموں کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ

0
0

جگہ جگہ پر ’مودی واپس جاؤ‘کے پلے کارڈ ،سیکڑوں افراد سڑکوں پر
یواین آئی

کلکتہ؍؍وزیر اعظم نریندر مودی کے دوروزہ کلکتہ دورے کے موقع پر جگہ جگہ’مودی واپس جاؤ‘کے نعرے کے ساتھ احتجاج ہورہا ہے ۔پولس کی سیکورٹی کے سخت انتظامات کے دوران دمدم ائیر پورٹ سے کلکتہ آنے والے راستے پر جگہ جگہ مودی واپس جاؤ کے بینر کے ساتھ بڑی تعداد میں لوگ سڑکوں پر موجودہیں۔ تاہم وزیر اعظم ائیر پورٹ سے سڑک کے راستے راج بھون جانے کے بجائے ہیلی کاپٹر کے ذریعہ ریس کورس میں لینڈ کریں گے اور پھر وہا ں سے تقریبا دو کلو میٹر کی مسافت بذریعہ کار طے کریں گے ۔ ترنمول کانگریس اور بایاں محاذ کے طلباء شہریت ترمیمی ایکٹ کے خلاف ریاست کے مختلف علاقوں میں احتجاج کررہے ہیں۔وہیں دوسری جانب جنوبی کلکتہ کے ’پارک سرکس میدان‘میں بڑی تعداد میں خواتین شہریت ترمیمی ایکٹ کے خلاف احتجاج کررہی ہیں۔جس میں بڑی تعداد غیر مسلم خواتین کی ہے ۔پارک سرکس میدان میں مسلم خواتین کے احتجاج کو ’کلکتہ کا شاہین باغ‘بھی کہا جارہا ہے ۔ترنمول کانگریس کے چھاترپریشد نے شہریت ترمیمی ایکٹ اور این پی آر کے خلاف رانی راش منی روڈ پر دھرنے کا کل آغاز کیا تھا۔وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی آج دوپہر اس دھرنے میں ایک گھنٹے کیلئے شرکت کریں گی اور اس کے بعد شام میں وزیر اعظم نریندر مودی سے راج بھون میں ملاقات کرنے کا بھی شیڈول ہے ۔بایاں محاذ نے شمالی 24پرگنہ کے مختلف علاقوں میں وزیرا عظم کی آمد پر احتجاج کررہی ہے ۔بایاں محاذ کے کارکنان دمدم کے علاقے میں وزیرا عظم مودی کو’واپس جاؤ‘کا پلے کارڈبھی دکھلائے گی۔ایک احتجاجی نے کہا کہ ’جب تک شہری ترمیمی ایکٹ کو واپس نہیں لیا جائے گا اس وقت تک ہمارا احتجاج جاری رہے گا۔ہم نہیں چاہتے ہیں کہ مودی کلکتہ آئیں۔ان کی آمد سے ہمارے شہر کی فضا مسموم ہوگی۔اس کے علاوہ بہت سی غیر سیاسی تنظیموں نے بھی آج شہر کے مختلف علاقوں میں احتجاجی پروگرام منعقد کررکھا ہے ۔وزیرا عظم کلکتہ پورٹ ٹرسٹ کے پروگرام میں شریک ہوں گے ۔اس کے علاوہ وزیرا علیٰ ممتا بنرجی سے بھی ملاقات کریں گے ۔دونوں رہنماؤں کی ملاقات ایک ایسے وقت میں ہوگی جب ریاستی حکومت نے شہریت ترمیمی ایکٹ اور این آر پی کو نافذ نہیں کرنے کا اعلان کررکھا ہے ۔ترنمول کانگریس اپنی تحریک پر بضد ہے جب کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اسے نافذ کرنے کا اصرار کررہی ہے ۔اس کے علاوہ وزیرا عظم نریندر مودی نیتاجی انڈرو اسٹڈیم میں ممتا بنرجی اور گورنر جگدیپ دھنکر کے ساتھ اسٹیج شیئر کریں گے ۔اس کے علاوہ وزیرا عظم نریندر مودی رام کرشن کے ہیڈ کوراٹر بیلور مٹھ میں رات گزاریں گے ۔وزیرا عظم نریندر مودی کی آمد پر ریاستی حکومت نے سیکورٹی کے انتظامات سخت کیے ہیں

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا