وزیر اعظم کے ساتھ ’ُپریکشا پے چرچا‘ میں بیگو سرائے کے چھ بچے بھی شامل ہوں گے

0
0

بیگو سرائے؍؍ بیگو سرائے کے چھ اسکولی بچے 20 جنوری کو نئی دہلی میں وزیر اعظم نریندر مودی سے روبرو ہوں گے۔ ان بچوں کو وزیر اعظم کے ساتھ ’ُپریکشا پے چرچا‘ کے پروگرام کے لئے منتخب کیا گیا ہے۔اس چرچاکے لئے بہار کے 15 ضلع سے 70 بچوں کو منتخب کیا گیا ہے، جس میں چھ بچے بیگو سرائے کے ہیں۔ منتخب بچوں میں سینٹرل اسکول برونی کے 11 ویں کلاس کی طالبہ محمد شاہزادی، سینٹرل اسکول آئی او سی برونی کے نویں کلاس کا طالب علمکشاگر، جواہر نوودیہ اسکول کے 11 ویں کلاس کی طالبہ سومیا کماری، نویں کلاس کی طالبہ کاجل کماری اور ادتی کماری اور نویں کلاس کا طالب علم کرتی رمن شامل ۔ یہ تمام بچے 20 جنوری کو تال کٹورا اسٹیڈیم نئی دہلی میں وزیر اعظم سے روبرو ہوں گے اور منتخب موضوع پر بات چیت کریں گے۔ بچے پہلے ہی اپنیموضوعات سے متعلق اندراج بھیج چکے ہیں ۔ ان بچوں کو وزیر اعظم مستقبل کی امنگوں اور امتحان کے تعلق سے بھی مشورے دیں گے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا