گوہاٹی؍؍ شہریت ترمیمی ایکٹ کو لے کر ریاست میں جاری احتجاجی مظاہروں کے درمیان جمعرات کو وزیر اعلی سرواند سونووال اور ریاست کے وزیر خزانہ ہیمنت وشوشرما نے نئی دہلی میں مرکزی وزیر داخلہ سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔اس ملاقات میں آسام کی تازہصورتحال پر تفصیل سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ امت شاہ نے ریاست میں قانون وانتظام بنائے رکھنے کے لئے مرکز کی طرف سے ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کرائی۔ ادھر، 10 سے 22 جنوری تک منعقد ہونے جا رہیکھیلوانڈیا یوتھ گیمز کی تیاریوں اور اس کے پیش نظر سیکورٹی کو لے کر ریاستی حکومت نے کس طرح کی تیاریاں کی ہیں، اس بارے میں بھی مرکزی وزیر داخلہ کو ریاست کے دونوںلیڈروں نے آگاہ کیا۔قابل ذکر ہے کہ سی اے اے کے خلاف جاری تحریکوں کے درمیان آسام میں کئی طرح کے قومی اور بین الاقوامی پروگرام منعقد ہونے والے ہیں۔ اس میں کھیلوانڈیا یوتھ گیمز، ہندوستان جاپان سربراہ اجلا س اور فلم ایوارڈ تقریب شامل ہیں۔ انپروگراموں کو کامیاب بنانے کے لئے ریاستی حکومت نے اپنی طرف سے پوری تیاری کی ہے،تاہم مظاہروں کی وجہ سے صورتحال غیر یقینی ہے۔