جامعہ پروفیسر کو ایف ایس اے ایس آئی کے آئل اینڈ فیٹس سے متعلق سائنٹیفک پینل کا ممبر بنایا گیا

0
0

نئی دہلی؍؍ حکومت ہند کے فوڈ سیفٹی اینڈ اسٹنڈرڈ اتھارٹی نے جامعہ ملیہ اسلامیہ کے شعبہ بایو ٹکنالوجی کے پرو فیسر ایم۔ زاہد اشرف کو تین سال کے لیے اپنے آئل اینڈفیٹس معاملوں کے سائنٹیفک پینل کا رکن نامزد کیا ہے۔یہ سائنسی پینل ہندوستان میں کھانے پینے کی مصنوعات کے معیار کی ترقی کے ساتھ سائنسی اور تکنیکی مشورے فراہم کرتی ہے۔ یہ کام وہ ایف ایس ایس اے آئی کے ضوابط کی دفعات کے مطابق انجام دیتا ہے۔تیل اور چربی انسانی غذا کے اہم اجزاء ہیں اور جسم کی مجموعی تغذیہ میں اس کے کردار کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔اچھے چربی کا استعمال انسانی جسم کی بڑھوتری نیز ذہنی، جذباتی اور روحانی تندرستی کے لئے ایک اہم جز ہے۔ ٹرانس فیٹس پر پابندیاں اور اچھ اچھے معیاری چربی کو فروغ دیکر ہم نئے ہندوستان میں ایک نیا جہان تعمیر کرنے میں کامیاب ہو سکتے ہیں ۔ایف ایس ایس اے آئی کی طرف سے اس طرح کے سائنسی پینل صحتمند کھانے کے طریقوں میں شعور اجاگر کرنے کے لئے پرعزم ہے ساتھ ہی ساتھ صحت مند قوم کا ہدف حاصل کرنے کے لئیایک بہترین ذریعہ بھی ۔یہ باتیں پروفیسر اشرف کے لپڈس کے میدان میں ہونے والے وسیع تجربے اور قلبی امراض کی نشوونما میں ان کے اہم کردار کو مد نظر رکھتے ہوئے کی گئی ہیں۔ ان کی تحقیق میں آٹروائزڈ لپڈ کے کردار اور اتھروسکلروٹک پلاک کی نشوونما میں دل کا دورہ پڑنے اور فالج وغیرہ کے لئے معاون پایا گیا ہے۔ڈاکٹر اشرف نیشنل اکیڈمی آف سائنسز، الہ آباد اور انڈین اکیڈمی آف سائنسز، بنگلور کے منتخب فیلو ہیں۔ وہ آئی سی ایم آر سی ایس کے بسنتی دیوی امیر چند اور ڈی بی ٹی کے نیشنل بائیوسینس ایوارڈ 2018 کے وصول کنندہ بھی ہیں۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا