پونور میں مرکز گارڈن لائف فیسٹول کا شاندار آغاز

0
0

تعلیمی وکلچرل مظاہروں سے طلبہ کی صلاحیت میں نکھار پیدا ہوتا ہے : ڈاکٹر عبدالحکیم ازہری
عبدالکریم امجدی

کالی کٹ //پونور،مدینہ النور کالج آف اسلامک اسٹڈیز کے زیر اہتمام رنڈویز۲۰ گارڈن لائف فیسٹول کا اسٹوڈینس کلچرل ریلی کے ذریعہ شاندار آغاز عمل میں آیا۔اس موقع پر منعقد اجلاس کا افتتاح کیرالہ سمستھا مشاور ممبر کٹی پارہ مولانا کے کے احمد کٹی مسلیار نے کیا۔پروگرام کی صدارت محمد الدین ثقافی نے اس موقع پر فیسٹول موضوع پر جامع خطاب ڈائریریکٹر ڈاکٹر عبدالحکیم ازہری نے کیا۔انہوں نے کہاکہ تعلیمی وثقافتی مظاہرہ سے طلبہ کی شخصیت میں نکھا رپیدا ہوتا ۔ازہری نے کہاکہ اس سے طلبہ کو مختلف پسندیدہ مضامین میں ہنر ازمائی کا بہترین موقع ملتا ہے ۔ جس سے مستقبل میں کامیابی ملتی ہے ۔گرین فیسٹ سیشن کا افتتاح سعید انصار اہدل نے افتتاح کیا ۔آرٹ نمائش کا افتتاح عبدالناصر ثقافی پونور،کتاب میلہ کا افتتاح ویران کٹی ،سائنس فیسٹ کا افتتاح سید علوی احسنی نے بالترتیب سیشن کا افتتاح کیا ۔دیگر سیشن میں رشید پونشری اور ضیاء الحق نظم گوئی میں حصہ لیا ۔خبر کے مطابق سالانہ تعلیمی مسابقہ رنڈویز ۲۰ہر سال کی امسال بھی مختلف عناوین اور موضوع پر الگ الگ سیشن میں منعقد ہوا جس میں سینکڑوں طلبہ شریک مسابقہ رہے ۔آئندہ کل گرانڈ مفتی آف انڈیا شیخ ابوبکر احمد ایک شام میرٹ انڈیا کے نام مسابقہ کا افتتاح کرینگے ۔جس کی صدارت سید عبدالفتاح کرینگے ۔اجلاس کا اختتام جمعرات کی شام ہوگا ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا