مغلمیدان میں یوتھ کلب رضاکاروں کے لیے انگیجمنٹ و آوٹ ریچ پروگرام منعقد

0
0

ڈی ڈی سی کشتواڑ نے کی پروگرام میں شرکت
بابر فاروق
کشتواڑ؍؍کشتواڑ کے مغل میدان میں یوتھ کلب کے رضاکاروں کے لیے میگا یوتھ انگیجمنٹ اینڈ آؤٹ ریچ پروگرام منعقد کیا گیا جس میں ضلع ترقیاتی کمشنر کشتواڑ اشوک شرما نے بھی شرکت کی۔ اس پروگرام کا انعقاد محکمہ دیہی ترقی و پنچایتی راج نے بلاک ڈولپمنٹ آفیسر اندروال و مغل میدان تسلیم وانی کے ذریعے کیا۔ پروگرام کا آغاز نشا مکت، سوچھ بھارت ابھیان اور بیٹی بچاؤ بیٹی پڑھاؤ ریلی سے ہوا جو بلاک ڈولپمنٹ دفتر مغل میدان سے ہوا اور ٹی آر سی مغل میدان پر اختتام پذیر ہوا۔نوجوانوں پر مبنی تمام اسکیمیں یوتھ کلب کے رضاکاروں کے لیے بینرز پر آویزاں کی گئیں اور مختلف سرکاری اسکیموں سے متعلق ہزار سے زیادہ پمپلٹس یوتھ کلب کے رضاکاروں میں تقسیم کیے گئے اور چند یوتھ رضاکاروں کو پنچایتوں میں ان کے کردار کے لیے انعامات سے نوازا بھی گیا۔کرنل ونود راوت، تحصیلدار مغل میدان نعیم اقبال شیخ، اسسٹنٹ پروفیسر، گورنمنٹ ڈگری کالج چھاترو ڈاکٹر جمشید اس موقع پر اہم اسپیکر تھے جنہوں نے نوجوانوں کے لیے روزگار پیدا کرنے کی مختلف اسکیموں پر روشنی ڈالی۔اس کے علاوہ یوتھ کلب کے چار شرکائ نے بھی اس موقع پر مختلف موضوعات پر اظہار خیال کیا۔تحصیلدار مغل میدان کی طرف سے تمام رضاکاروں اور آفیسران کو سوچھ بھارت اور نشہ مخت کا عہد کروایا گیا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ضلع ترقیاتی کمشنر کشتواڑ نے ضلع کے بے روزگار نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ آگے آئیں اور مختلف روزگار اور مشن یوتھ کی اسکیموں کے تحت فائدہ حاصل کریں۔انہوں نے کہا کہ اس پروگرام کے انعقاد کا مقصد مختلف سرکاری اسکیموں کی بیداری فراہم کرنا اور ضلع کے بے روزگار نوجوانوں کو حکومت کی مختلف روزگار پیدا کرنے والی اسکیموں کے تحت فائدہ اٹھانے کی ترغیب دینا ہے۔پروگرام کے دوران، یوتھ کلب کے رضاکاروں کے ساتھ ضلع ترقیاتی کمشنر نے گفتگو کی جس میں انہوں نے اپنے تجربات اور تجاویز کا تبادلہ خیال کیا۔اس موقع پر مختلف نوجوانوں اور عوامی نمائندوں نے مختلف عوامی مسائل کو بھی اجاگر کیا جس کے بعد ضلع ترقیاتی کمشنر کشتواڑ نے کئی مسائل کا موقع پر ہی ازالہ کیا اور دیگر مسائل کو لے کر متعلقہ آفیسران کو ضروری ہدایات جاری کی۔ پروگرام کا اختتام بلاک ڈولپمنٹ آفیسران اندروال تسلیم جاوید وانی کے تشکر کلمات سے ہوا۔ اس موقع پر ایس ڈی ایم چھاترو اندرجیت سنگھ پریہار، میجر انکور، تحصیلدار مغل میدان نعیم اقبال شیخ، پرنسپل ہائر اسکینڈری اسکول مغل میدان، سب انسپکٹر انکش کمار، عوامی نمائدے کے ساتھ کئی سماجی کارکنان نے بھی شرکت کی۔

 

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا