پینتھرس صدر ایک ہفتے کے اندرجموں و کشمیراور لداخ ینگ پینتھرس کمیٹی تشکیل دیں گے

0
0

لازوال ڈیسک
جموں؍؍پینتھرس پارٹی کے صدر پروفیسر بھیم سنگھ نے پارٹی کی ایگزیکٹو کمیٹی سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ جموں صوبے، کشمیر اور لداخ کی علاقائی قیام میںکہ ینگ پینتھرس اسٹیٹ کمیٹی کا عمل مکمل کیا جائے گا، جس میں نوجوانوں اور طلباء کے دو ونگز ہوں گے۔ نیشنل پینتھرس اسٹوڈنٹس یونین (این پی ایس یو) ایک خود مختار ادارہ ہوگا، جو پینتھرس پارٹی کا سرکاری ونگ نہیں ہوگا، پھر بھی پینتھرس پارٹی کے سربراہ جموں و کشمیر اور لداخ میں این پی ایس ایو کے سرپرست اعلی کے طور پر برقرار رہیں گے۔ ینگ پینتھرس جموں و کشمیر اور لداخ میں بھی پینتھرس پارٹی کے یوتھ ونگ کے طور پربرقرار رہیں گے۔پروفیسر بھیم سنگھ نے تمام ڈسٹرکٹ ینگ پینتھرس لیڈروں کو مدعو کیا جنہیں 45 سال سے کم عمر کے ینگ پینتھرس میں سرکاری طور پر شامل کیا جائے گا جن کی کم از کم تعلیم قانون اور بیچلر آف آرٹس یا ٹیکنالوجی میں ڈگری ہے۔ تمام ڈسٹرکٹ یوتھ پینتھرس کمیٹیوں کو ینگ پینتھرس کے عہدہ کے لیے ضلع صدر سے لے کر ریاستی صدر تک کے لیے ایک ہفتے کے اندر درخواست دینے کی دعوت دی گئی ہے۔پروفیسر بھیم سنگھ نے یہ بھی اعلان کیا ہے کہ ینگ پینتھرس اور این پی ایس یو کے عہدیداروں کو ضلع کی سطح سے لے کر ریاستی سطح تک مناسب فارم بھر کر جموں ہیڈ کوارٹر میں واقع پینتھرس کے صدر کے دفتر بھیجنے ہوںگے۔ ینگ پینتھرس اور این پی ایس یو کے عہدوں کے لیے فارم/نام 15 اپریل 2022 سے پہلے پہنچ جائیں اور کمیٹیوں کا اعلان جلد از جلد کر دیا جائے گا۔

 

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا