سرنکوٹ میں عام آدمی پارٹی کی مہم شروع

0
0

کئی نوجوانوں نے ضلع صدر کی قیادت میں پارٹی کا دامن تھاما
لازوال ڈیسک
پونچھ؍؍ضلع صدر پرتھ پال سنگھ اور سماجی کارکن سلیم چودھری کی رہنمائی میں پہلی بار عام آدمی پارٹی کے رضاکاروں کی طرف سے سرنکوٹ میں ایک میٹنگ کا اہتمام کیا گیا۔وہیںمیڈیا سے بات کرتے ہوئے پارٹی کے ضلعی صدر نے سرنکوٹ میں سماجی کارکن سلیم چودھری کی کاوشوں کی سراہنا کی جو اپنے قریبی عزیزوں کے ساتھ پارٹی میں شامل ہوئے۔اس جلسہ میں سرنکوٹ کے نوجوانوں نے بھر پور شرکت کی جہاں سو سے زائد لوگوں نے پارٹی میں شمولیت اختیار کی جن میں مقصود کھٹانہ، یاسر ملک، آصف خان، تاج کوہلی اور سرنکوٹ کے بہت سے نوجوان شامل ہیں۔وہیںمیڈیا سے بات کرتے ہوئے سلیم چودھری نے کہا کہ سرنکوٹ میں پارٹی کا بنیادی مقصدہسپتالوں، سکولوں، سڑکوںکی ترقی کے علاوہ مفت پانی اوربجلی ہے۔انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ عام آدمی پارٹی جموں و کشمیر کی 90 سیٹوں پر الیکشن لڑے گی۔ انہوں نے کہا کہ مستقبل میں پارٹی ہیڈکوارٹر نامور کرکٹر ہربجن سنگھ کو سرنکوٹ میںبھیج سکتی ہے۔

 

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا