لازوال ڈیسک
جموں؍؍ایس پی ایم آر کالج آف کامرس جموںنے ’رائٹنگ ریسرچ پروپوزلز ‘ پر ایک اہم ویبنار کا انعقاد کیا ۔واضح رہے اس ویبنار کا انعقاد کالج کے کامر س اینڈ مینجمنٹ ریسرچ ہب کی جانب سے کیا گیا۔اس موقع پر ڈاکٹر جیون جیوتی ایسو سی ایٹ پروفیسر شعبہ کامرس جموں یونیورسٹی نے بطور ریسورس پرسن شرکت کی۔وہیں پروفیسر باربرا کول ہیڈ شعبہ کامرس ایس پی ایم آر کالج آف کامرس نے آرگنائزنگ کمیٹی کو یہ ویبنار منعقد کرنے کیلئے سراہا۔دریں اثناء کوآرڈینیٹر سی آر ایم ایچ ڈاکٹر پوجا نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا ۔واضح رہے یہ ویبنار کالج پرنسپل پروفیسر رنجیت سنگھ جموال کی قیادت میں منعقد ہوا ۔اس موقع پر ریسورس پرسن نے ویبنار کے موضوع پر مدلل روشنی ڈالی