ترقیاتی کمشنر بڈگام کا اینٹ بٹھوں کے مالکان کو انتباہ
لازوال ڈیسک
بڈگام؍؍ضلع انتظامیہ بڈگام نے ایک سرکیولر جاری کرکے ضلع کے اینٹ بٹھوں کے مالکان کو انتباہ کیا ہے کہ سڑکوں کو نقصان پہنچانے اور مٹی پھیلانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔ترقیاتی کمشنر نے اینٹ بٹھوں کے مالکان سے کہا ہے کہ وہ ٹپروں کی آواجائی کے لئے بٹھوں تک پکی سڑکیں تعمیر کریں تاکہ سڑکوں پر کیچڑ پھیلنے اورانہیں نقصان پہنچنے سے روکاجاسکے اورلوگوں کو بھی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ضلع انتظامیہ نے کہا ہے کہ سڑکوں پر کیچڑ سے نقصان پہنچانے والے اینٹ بٹھوں کے مالکان کے خلاف پہلے ہی سخت قانونی کارروائی کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔