قبائلی امور کو فروغ دینے کیلئے تما م محکموں کے بجٹ کا 10فیصد حصہ مختص رکھا جائے: لیفٹیننٹ گورنر

0
0

جموں وکشمیر میں قبائلی امور کی ترقی کیلئے مرکزی حکومت نے سی ایس ایس کے تحت30.10 کروڑ روپے واگزار کئے
لازوال ڈیسک

جموں؍؍لیفٹیننٹ گورنرگریش چندر مرمو نے محکمہ خزانہ کے افسروں کو ہدایت دی کہ وہ قبائلی امور کی ترقی کے لئے تمام محکموں میں بجٹ کا 10 فیصد مختص رکھیں۔اُنہوں نے یہ ہدایات آج یہاں سول سیکرٹریٹ میں ایک میٹنگ کے دوران دیں جو قبائلی امو رمحکمہ کے کام کاج کا جائزہ لینے کے لئے طلب کی گئی تھی۔میٹنگ میں گورنر کے مشیر فاروق خان، چیف سیکرٹری بی وی آر سبھرامنیم ، پرنسپل سیکرٹری منصوبہ بندی روہت کنسل ، کمشنر سیکرٹری سکولی تعلیم ہردیش کمار ، سیکرٹری کواپریٹیوز و قبائلی امور عبدالمجید بٹ اور ڈائریکٹر قبائلی امو رمحمد سلیم بھی موجود تھے۔میٹنگ کے دوران لیفٹیننٹ گورنر نے جموںوکشمیر میں قبائلی امور کو ترقی دینے کے لئے افسران کو ضروری ہدایات دیں او رانہوں نے ان ہدایات پر عمل درآمد کے لئے تین ماہ کی معیاد مقرر کی ۔ میٹنگ میں بتایا گیا کہ قبائلی امور کی مرکزی وزارت نے آئینِ ہند کی دفعہ 275(I) کے تحت دسمبر 2019ء میں 30.10کروڑ روپے کی رقم واگزار کی ہے۔یہ رقم جموںوکشمیر میں قبائلی امور کے ڈھانچے کو فروغ دینے کے غرض سے واگزار کی گئی ہے۔لیفٹیننٹ گورنر نے قبائلی امور کی ترقی کو ایک ترجیح بتاتے ہوئے ہدایات دیں کہ ہر محکمہ کے بجٹ کا 10فیصد اس مقصد کے لئے مختص رکھا جانا چاہیئے۔لیفٹیننٹ گورنر نے جموں و کشمیر میں قائم ٹرائبل ہوسٹلز میں قیام پذیر بچوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا بھی جائزہ لیا۔اُنہوں نے قبائلی طبقے کو مختلف ہنروں کی تربیت کو فراہم کرنے اور اُن کی کپسٹی بلڈنگ بڑھانے پر زور دیتے ہوئے آئی ٹی آئی اور سکل ڈیولپمنٹ اداروں میں قبائلی طبقے سے تعلق رکھنے والے طالب علموں کے داخلے کا جائزہ لینے کی ہدایت دی۔میٹنگ میں بتایا گیا کہ جموں وکشمیر میں 24 ٹرائبل ہوسٹلز ( چھ گرلز ہوسٹل اور 18بوائز ہوسٹل ) میں 2495 بچے قیام پذیر ہیں جبکہ 17 ایسے ہوسٹلز پر تعمیر کا کام جاری ہے۔اس کے علاوہ پرائم منسٹرانوسٹمنٹ پیکیج کے تحت جموںوکشمیر میں 79 نئے ٹرائبل ہوسٹلز کے قیام کی تجویز ہے ۔میٹنگ میں بتایا گیا کہ 2018-19کے دوران 11540 شیڈول ٹرائب طالب علموں کو پوسٹ میٹرک سکالر شپ دیا گیا ہے۔میٹنگ کے دوران قبائلی طبقے سے تعلق رکھنے والے افراد کی بہبودی اور ترقی کے لئے اٹھائے گئے اقدامات اور دردست لئے پروجیکٹوں کے بارے میں تفصیلی جانکاری دی گئی۔

 

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا