نئی دہلی، (یو این آئی ) ٹوکیو میں اس سال ہونے والے اولمپک کھیلوں میں ہندستان کی سب سے بڑی تمغہ امید پہلوان بجرنگ پنیا کی بین الاقوامی ٹریننگ کے لئے مالی امداد کے لیے درخواست کو حکومت کی جانب سے منظوری مل گئی ہے ۔مشن اولمپک سیل کے 46 ویں اجلاس میں پیر کو یہاں اسپورٹس اتھارٹی آف انڈیا کے ہیڈ کوارٹر میں سائیکلنگ، سوئمنگ اور جوڈو کی قومی کھیل فیڈریشنوں نے 2024 اور 2028 کے اولمپکس کے لئے اپنی طویل مدتی منصوبہ بندی کو پیش کیا۔ اس کے علاوہ 10 کھیلوں میں ڈیڑھ کروڑ روپے کی مالیاتی تجاویز کو بھی منظوری دے دی گئی ہے ۔دولت مشترکہ اور ایشیائی کھیلوں کی طلائی فاتح اور عالمی چمپئن شپ کے کانسے کا تمغہ فاتح بجرنگ نے ٹوکیو اولمپکس سے پہلے بین الاقوامی ٹریننگ اور مقابلہ کیلئے مالی مدد کی اپیل کی تھی اور ان کے اس درخواست کو منظوری دے دی گئی ہے ۔ بجرنگ اپنے 65 کلوگرام فری اسٹائل کلاس میں ملک کو اولمپک کوٹہ دلا چکے ہیں۔ایتھلیٹکس میں لانگ چمپر شري شنکر مرلی، بھالا پھینک کھلاڑی نیرج چوپڑا اور ٹرپل جمپر ارپندر سنگھ کی آلات کی ضروریات کے لئے مدد کو منظوری مل گئی ہے ۔ ٹیبل ٹینس میں اچنت شرت کمل، منیکا بترا، جی ستین، ھرمیت دیسائی اور مانو ٹھکر کی ٹریننگ اور شرکت کی ضروریات کو بھی منظوری مل گئی ہے ۔ ٹینس میں دوج شرن اور روہن بوپنا کی بین الاقوامی ٹورنامنٹوں میں شرکت کی ضروریات کی منظوری دے دی گئی ہے ۔شوٹر انجم مدگل، دویانش سنگھ پوار اور معراج احمد خان اور بیڈمنٹن میں سمیر ورما، کندامبي سری کانت، ایس ایس پرنئے اور بی سائی پرنیت کی 2020 میں مختلف بین الاقوامی مقابلوں میں شرکت کے لیے مالی مدد کی منظوری مل گئی ہے ۔اسی طرح تیر اندازی میں انکتا بھکت، بومبالیا دیوی اور دیپکا کماری کی سامان ضروریات کو منظور کر لیا گیا ہے ۔ دسمبر 2019 میں سوئٹزرلینڈ میں ٹریک سائیکلنگ چیلنج میں حصہ لینے والے ایسو کی مالی مدد منظور کر دی گئی ہے ۔پیرا شوٹر سنگھ راج کا ٹوکیو پیرالمپک تک نجی کوچ اور فزیو کی اپیل منظور کر لی گئی ہے ۔ پیرا بیڈمنٹن میں پرمود بھگت، منوج سرکار ، سکانت قدم، سھاس یتوراج، ترون اور کرشنا ناگر کی برازیل اور پیرو میں بین الاقوامی ٹورنامنٹوں میں شرکت کے لیے منظوری دے دی گئی ہے ۔تین قومی کھیل فیڈریشنوں سائیکلنگ، سوئمنگ اور جوڈو نے 2024 اور 2028 اولمپکس کے لئے اپنا روڈ میپ پیش کیا ہے تاکہ ملک کو ان کھیلوں میں میڈل دلانے کیلئے باصلاحیت تیار کی جا سکیں۔