لاگوس، 5 جنوری (ژنہوا) نائیجیریا کے كادونانامی شہر میں گیس سلنڈر میں دھماکے میں کم از کم 5 افراد ہلاک اور چار دیگر زخمی ہو گئے۔ مقامی پولیس نے ہفتہ کو یہ اطلاع دی۔
كادونا پولیس کے ترجمان یعقوب سابو نے ہلاکتوں کی تعداد کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ دھماکے شہر کے سابون تاشہ کے علاقے میں سڑک کنارے ایک گیس وینڈنگ کی دکان میں ہوا۔
انہوں نے بتایا کہ مرنے والوں میں سے دو کی موت آگ کی زد میں آنے سے ہوئی ہے اور اس کے علاوہ چار افراد دھماکے میں زخمی ہوئے ہیں۔ مزید تحقیقات کے لئے جائے وقوعہ پر ماہرین کی ٹیم کو بھیج دیا گیا ہے۔