ریاض ملک
منڈی ؍؍بلاک لورن کی پنچائیت لوہیل بیلہ کے کچھ لوگوں نے محکمہ کی طرف سے کیے گئے آنگن واڑی ورکر رضیہ بیگم زوجہ محمد شریف کے آرڈر کو سراسر غلط قرار دیتے ہوئے کیے گئے آرڈر کو منسوخ کرنے کی مانگ کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسا کوئی بھی آرڈر سی ڈی پی او نہیں کرسکتی ہے اور جو بھی آرڈر ہواہے وہ سراسر غلط اور رشوت کے بل بوتے پر ہوا ہے۔انہوں نے کہاکہ افیسران کی جانب سے سی ڈی پی اوکی جانب ایک لیٹر بھی بھیجاہے- جس کا جواب ابھی تک محکمہ کے اعلی افیسران کونہیں مل پایاہے- اس حوالے سے مزید بات کرتے ہوے نمبردار زاکر حسین نے زرایع کو بتایاکہ کہ پنچائیت لوہیل بیلہ وارڈ نمبر 8 میں گزشتہ قریب 6 سالوں سے آنگن واڑی سنٹر چل رہاہے- جس کی آنگن واڑی ورکر جمیلہ اختر دوسال قبل فوت ہوگئی تھی – جس کی وجہ سے یہ آسامی خالی پڑی تھی- جس کو لیکر کئی بار محکمہ کے ساتھ اس حوالے سے بات کی گئی تو محکمہ کا یہی جواب رہاکہ باضابطہ اشتہار ہوگااس کے بعد ہی انٹرویوں ہونگے پھر جس کا آڈر ہوگا وہی اس آنگن واڑی سنٹر میں ورکر کام کرے گی – لیکن سی ڈی پی او منڈی نے نہ جانے کس بنیاد پر براچھڑ پنچائیت کے وارڈ نمبر1 سے ہلپر رضیہ بیگم زوجہ محمد شریف کا آڈر رشوت لیکر کردیاہے- جو عوام براچھڑ وارڈ نمبر 8 کو ہرگز منظور نہیں ہے-انہوں نے کہا کہ یہاں موقع پر وارڈ نمبر آٹھ میں لڑکیا پڑی لکھی بھی ہیں اور مستحق بھی لیکن ان کو چھوڑ کر کسی دوسرے کا آرڈر ہر گز قابل قبول نہیں ہے- انہوں نے کہا کہ سی ڈی پی او منڈی چند دنوں میں محکمہ اعلی افیسران اور عوام براچھڑ وارڈ نمبر 8 کو جواب دیں اور کیا گیا آرڈر فوراً منسوخ کرے ورنہ عوام براچھڑ وارڈ نمبر 8 تحصیل کمپلکس منڈی کے سامنے سی ڈی پی او منڈی کے خلاف احتجاج کرے گی اس وقت اگر کوئی بھی نقصان ہوگا اس کی زمہ وار سی ڈی پی او منڈی اور دیگر دفتر کا عملہ ہوگا -انہوں نے سخت الفاظ میں اس آرڈر کئے جانے کی مذمت کرتے ہوے اعلی حکام سے تحقیقات کی مانگ کی ہے۔