مختلف ملازمین انجمنوں اور تنظیموں نے مبارکباد دی ،کہاان سے کافی اُمیدیں وابستہ ہیں

0
0

مختلف ملازمین انجمنوں اور تنظیموں نے مبارکباد دی ،کہاان سے کافی اُمیدیں وابستہ ہیں
محمد اصغر بٹ

ڈوڈہ؍؍کالج ٹیچرس ایسوسیشن صوبہ جموں کا نائب صدر منتخب ہونے پر مختلف ملازمین انجمنوں اور تنظیموں نے ڈاکٹر اختر حسین ادھیانپوری صدر شعبہ اْردو گورنمنٹ ڈگری کالج ڈوڈہ کو مبارکباد دی ہے۔چناب ویلی ٹیچرس فیڈریشن کے صدر نثار احمد بانڈے ،ڈاکٹر جاوید اقبال ترمبو ،رہبر تعلیم ٹیچرس فورم کے صدر ضلع سجاد احمد ملک،معروف لوپیڈ رہنما غلام حسن پامپوری ،شکیل احمد دیو ،نیاز احمد راہی ،سماجی کارکنان محمد اقبال بلوان ،ڈاکٹر بشارت فریدی ،ارشاد احمد مسگر ،نے ایسوسیشن کے صدر پرفیسر راکیش جسروٹیہ کا ڈاکٹر اختر حسین کو نائب صدر نامزد کرنے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے مبارکباد پیش کی۔اْنہوں نے امید ظاہر کی ہے کہ ڈاکٹر اختر حسین نہ صرف کالج ٹیچرس کیمسائل حل کرنے کے لئے کام کریں گے بلکہ کالج ٹیچرس کو اپنی ذمہ داریوں اور دیانت داری و امانت داری سے کام کرنے کی بھی تر غیب دیں گے اور کالجوں میں ورک کلچر اور تحقیقاتی تحریک اور طلباء برادری کو نصابی تعلیم کے ساتھ ساتھ روزگار کی بھی تحریک دیں گے۔واضح رہے کہ کالج ٹیچرس ایسوسیشن صوبہ جموں کے نئے صدر انتخابات حال ہی میں جموں میں منتخب ہوئے ہیں جس میں پروفیسر راکیش جسڑوٹیہ صدر ڈاکٹر اختر حسین سنئیر نائب صدر اور پروفیسر سندھیا نائب صدر ،پروفیسر امت کمار کو جنرل سیکرٹری منتخب کیا گیا ہے

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا