ریاض ملک
منڈی ؍؍ محکمہ آئی سی ڈی ایس میں بطور سپر وائیز کام کررہی اسم جان کو آج تحصیل کمپلکس منڈی میں محکمہ کی جانب سے شاندار الوداعی پارٹی کا اہتمام کیا گیا – جس میں محکمہ کی سپر وائیزر ورکر ہلپروں کی ایک بڑی تعداد کے ساتھ ساتھ مختلف علاقوں سے سرپنچوں اور چیدہ افراد کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی – اس موقع پر بلاک ڈولپمنٹ کونسل چیر مین شمیم احمد گنائی سی ڈی پی او منڈی نعیم النساء بھٹی تحصیل سوشل ویلفیئر آفیسر محمد اعظم راتھر کے ساتھ ساتھ کافی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ پروگرام کی نظامت ریاض صابر کررہے تھے ۔اس موقع پر مقررین نے موصوفہ کی محکمہ کے تیں دیانت داری امانت داری اور عوام کی مفاد کی خاطر کی گئی خدمات کو سرہاہے ۔ انہوں نے کہا ایک خاتون کی ریٹائیر منٹ تقریب میں اتنی بڑی تعداد میں عوام کا جم غفیر ہونا اس بات کی عکاسی کرتاہے کہ انہوں نے زمینی سطح پر عوام کے کام کیے ہیں اور جہاں تک اپنی زیر اثر ہیلپروں اور ورکروں کا تعلق ہے ان کو بھی ہمیشہ اچھائی سے کام آئی ہیں ۔ اپنے افیسران اور دیگر عوامی نمائیندگان کے ساتھ اچھا تال میل رہنے کی وجہ سے آج سینکڑوں لوگ ان کی ریٹائیر منٹ پارٹی میں شامل ہوئے۔ انہوں نے موصوفہ کو مبارک باد دیتے ہوے بقیہ زندگی حسن اسلوبی کے ساتھ اپنے اہل واعیال میں گزانے کی دعاکی ہے۔ اس موقع پر ان کی جانب سے محمد صادق لون نے تمام حاضرین کا شکریہ اداکیا ہے۔