محکمہ سیاحت نے پہلگام میں نئے سال کی تقریبات کا اِنعقاد کیا

0
0

لازوال ڈیسک
اننت ناگ؍؍محکمہ سیاحت کی طرف سے پہلگام کلب میں نئے سال تقریبات 2020ء کے سلسلے میں ایک رنگا رنگ پروگرام کا اِنعقاد کیا گیا۔ضلع ترقیاتی کمشنر اننت ناگ خالد جہانگیر جو اس موقعہ پر مہمان خصوصی کی حیثیت سے موجود تھے، نے اس طرح کا پروگرام منعقد کرنے کے لئے محکمہ کی ستائش کی۔ انہوں نے سیاحت محکمہ کے افسروں پر زور دیا کہ وہ مارچ 2020ء سے پہلگام میں مختلف سرگرمیوں اور پروگراموں کا انعقاد کریں تاکہ سیاحتی سیکٹرکو فروغ حاصل ہو۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کے پروگراموں سے نوجوانوں کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے اور وہ ثقافتی سرگرمیوں کی طرف راغب ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سیاحتی سرگرمیوں میں مقامی نوجوانوں کو بھی شامل کیا جانا چاہیئے تاکہ روزگار کے زیادہ سے زیادہ وسائل پیدا ہو سکیں۔اِس موقعہ پر شفیع سوپوری نے کشمیر ، اردو اور دیگر زبانو ں میں ثقافتی پروگرام پیش کئے جس سے سامعین کافی محظوظ ہوئے۔پروگرام میں سی ای او پی ڈی اے ڈاکٹر ناصر احمد کے علاوہ متعلقہ محکموں کے کئی اعلیٰ اَفسران بھی موجود تھے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا