زعفران سے متعلق ایک روزہ مشاورتی ورکشاپ کا اِنعقاد

0
0

لازوال ڈیسک
پانپور؍؍اِنڈیا اِنٹرنیشنل کشمیر زعفران ٹریڈ سینٹر دُوسو پانپور میںآج زعفران کے مختلف پہلوئوں سے متعلق ایک روزہ مشاورتی ورکشاپ کا اِنعقاد کیا گیا۔اِس پروگرام کا محکمہ زراعت کشمیر ، جے کے ای ڈی آئی ، آئی ای ڈی سی ،یونیورسٹی آف کشمیر اور زعفران ریسرچ سینٹر نے مشترکہ طور پر کیا تھا۔ورکشاپ کا اِفتتاح جے ڈی ایگریکلچر چودھری محمد اقبال نے کیا ۔اُنہوں نے اپنے خطاب کے دوران ورکشاپ کی اہمیت اور اِفادیت کو اُجاگر کیا۔ اُنہوں نے کہا کہ ورکشاپ اس اہم فصل کو فروغ دینے کے لئے مددگار ثابت ہوگا۔ مشاورتی ورکشاپ میں پانپور علاقہ سے تعلق رکھنے والے 30 بے روزگار نوجوانوں نے شرکت کی جنہیں زعفران صنعت میں دستیاب اعلیٰ ٹیکنالوجی اور زرعی طور طریقوں سے روشناس کرایا گیا۔اُنہیں ٹریڈ سینٹر کے مختلف شعبوں کا بھی دورہ کرایا گیا جہاں اُنہوں نے ماہرین کے ساتھ اِستفسار کر کے زعفران کی کاشت اور اس کی پروسسنگ و برینڈنگ کے مختلف پہلوئوں کے بارے میں جانکاری حاصل کی۔اِقبال چودھری نے اِس موقعہ پر کہا کہ محکمہ تربیتی اور بیداری پروگراموں کا اِنعقاد کر رہا ہے تاکہ زعفران کی پیداوار اور پیداواریت میں اضافہ کیا جاسکے ۔اُنہوں نے کہا کہ قومی اور بین الاقوامی معیار کے مطابق زعفران کی کاشت کو یقینی بنانے کے لئے اِختراعی اقدامات کئے جارہے ہیں۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا