بی جے پی نے جموں ویسٹ نے سی اے اے کی حمایت میں دستخطی مہم چلائی

0
0

لازوال ڈیسک

جموں؍؍جموں ویسٹ کی بی جے پی کی یونٹ نے جموں ویسٹ اسمبلی حلقہ کے وارڈ 8 میں سی اے اے (شہریت ترمیمی ایکٹ) کی حمایت میں ایک بڑی دستخطیمہم کا انعقاد کیا جہاں پاکستان سے آئے ہوئے بہت سارے ہندو مہاجرین نے بھی شرکت کی اور لوگوں کو سی اے اے کی حمایت میں کارڈ بورڈ تھامے ہوئے بھی دیکھا گیا۔ سینکڑوں مقامی افراد نے شرکت کی اور سی اے اے کے حق میں اپنا جوش و خروش اور حمایت کا مظاہرہ کیا۔ سابق وزیر اور سابق ایم ایل اے جموں ویسٹ ست شرما (سی اے) کے ساتھ پارٹی کے دیگر سینئر کارکنوں سمیت ضلعی صدر منیش کھجوریہ ، کارپوریٹر ڈاکٹر اکشے شرما ، منڈل صدر کیشیو چوپڑا ، ایودھیا گپتا نے دستخطی مہم میں حصہ لیا۔ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ست شرما نے کہا کہ آج کی دستخطی مہم میں سیکڑوں افراد نے حصہ لیا اور سی اے اے کے لئے اپنی کبھی ختم نہ ہونے والی حمایت کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے معاشرے کے ہر طبقے سے اپیل کی ہے کہ وہ "اس ملک میں کانگریس سمیت حزب اختلاف کی جماعتوں کے ذریعہ پھیلائے جانے والے پروپیگنڈہ ، فرقہ واریت اور انتشار پسندی کے جال میں پڑنے سے رُکیں اور انہیںانکار کریں”۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ سی اے اے موجودہ شہریوں کے شہریت کے معیار میں کوئی تبدیلی نہیں کرتا ہے اور ان لوگوں کی مدد کرتا ہے جو پڑوسی ممالک میں اقلیت کی حیثیت سے رہ رہے تھے اور انھیں ظلم و ستم کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ منیش کھجوریہ نے کہا کہ بی جے پی آئندہ 14 دن میں حلقہ انتخاب میں اسی طرح کے پروگراموں کا اہتمام کرے گی جو سی اے اے کے براہ راست مثبت اثرات پر براہ راست فوکس کرے گی اور ایسے پروگراموں کی مدد سے ہم سی اے اے کے پیچھے مرکزی حکومت کے اصل تناظر کی وضاحت کریں گے۔ڈاکٹر اکشے اور کیشو نے شرکا سے اپیل کی کہ وہ اپوزیشن کے پھندے میں نہ پھنسیں اور ہر ایک کو حکومت کے ذریعہ وضع کردہ ایکٹ کے پیچھے حقیقت پر یقین کرنا چاہئے۔سریش سلگوترا ، رمن شرما ، ڈاکٹر سرجیت سنگھ ، نوین شرما ، وشال ، پرتھوی دگگل ، دیپک ، امیت ، ستیش ، راجیش ، بشن ، رگھوویر اور بہت سے دیگر بھی موجود تھے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا