مختلف شعراء نے تنظیم کی سال میں نُمایاں کارکردگی اور بہترین تخلیقات پیش کیٖں
طالب
جموّں ؍؍ جموں و کشمیر کی کثیر اللسانی معروُف ادبی تنظیم ’ادبی کُنج جے اینڈ کے‘ نے سال 2019ء سے وابستہ اپنی بہترین کارکردگی کاچرچا گذشتہ روز اپنے ادبی مرکز کِڈ ذی سکوُل تالاب تِلّو جموں میں رواںسال کی آخری خصوُصی ادبی نِشست کے دوران ِکیا۔ جِس جِس نِشست کی صدارت کے فرائض گوجری و اُردوُ زبان کے معروُف شاعرسرور چوہان حبیٖبؔ ہ پر ڈوگری کے جانے مانے شاعر کے نے کِیا۔ جبکہ ڈوگری کے شاعر کے آر ساتھیؔ سلگوترہ بھی ایوانِ صدارت میں تشریف فرما تھے۔ نِشست کی نظامت کے فرائض اُردوُ اور ڈوگری کے جواں مِزاج خوشگوُ شاعررمیش آنند ساگرؔ نے ادا کِئے۔نِشست کا آغاز کرتے ہوئے تنظیم کے چئیرمین آرشؔ دلموترہ اور صدر شام طالبؔ نے تنظیم کی رواں سال کی کارکردگی کے مختلف ادبی پہلوؤں پر سیر حاصل روشنی ڈالی۔ اُنھوں نے کہا کہ اِس سال کا سب سے نُمایاں کام تنظیم کی رجسٹریشن کا ہے اور اِس برس میںادبی کُنج کے فاؤنڈیشن ڈے پر ریلیز کی گئی دو بُلندپایہ دھارمک کِتابوں کا ذِکر کرتے ہوئے بتایا کہ گذشتہ برسوں کی طرح اِس سال بھی ادبی کُنج کی پوُرے 52ہفتوں میں ادبی نشستیں مسلسل کامیاب رہی ہیں۔ لیکن ا،س کے ساتھ ہی اِس برس میں ادبی کُنج کے جنرل سیکرٹری سردار مالک سنگھ وفاؔ کی اِس جہانِ فانی سے رحلت بھی تنظیم کیلئے قابلِ افسوس بات ہے۔ جِن کا کلام نا صِرف بھارت کے بڑے بڑے اخبارات میں شائع ہوتا تھا بلکہ پاکستان اور دیگر ممالک میں بھی کئی اخبارات اُن کے اُردوُ کلام کو چھاپتے تھیَ ،اور کہا کہ مرحوم کی اچانک وفات سے اِس تنظیم کو ادبی طور پربھاری نُقصان پہونچا ہے۔ اُِنھیں تمام حاضرین نے خراجِ عقیدت پیش کِیا۔ اِس موقعہ پرشعرا حضرات نے اپنی اپنی نظموںا ور گیٖتوں میںاِس برس کے آخری ہفتے کی الوِداعی نِشست پر اپنی اپنی دِلچسپ تخلیقات پیش کیٖں۔ آج کی اِس نِشست میں شامل مختلف اُدباء و شعراء میں آرشؔ دلموترہ ،سنتوش شاہ نادانؔ،سروَر چوہان حبیٖب، ایم ایس کامراؔ، کے آر سلگوترہ، رمیش آنند ساگرؔ، راہُل ارمانؔ، مُکیش سراجیؔ، راجیو کُماراور شام طالبؔ شامل تھے۔ اِس تقریب کااِختتام تنظیم کے چئیرمین آرشؔ دلموترہ کی طرف سے پیش کردہ شُکریہ کی تحریک سے ہوُا۔