ڈی سی شوپیان نے نیٹ / جے ای ای اُمیدواروں کیلئے مفت کوچنگ کلاسز کا آغاز کیا

0
0

ؒلازوال ڈیسک

شوپیان؍؍شوپیاں کے ترقیاتی کمشنر نے ضلع شوپیاں سے تعلق رکھنے والے نیٹ / جے ای ای اُمید واروں کے لئے مفت کوچنگ کلاسوں کا گرلز ہائیر سکینڈری سکول میں آغاز کیا۔ ضلع میں پی سی بی کے تحت 50 جبکہ پی سی ایم کے تحت 23 طلاب کو داخلہ ٹیسٹ کے ذریعے سے منتخب کیا گیا ۔ منتخب شدہ طلاب کو آنے والے نیٹ اور جے ای ای اِمتحانات کے لئے مفت کوچنگ دی جائے گی۔ترقیاتی کمشنر نے اِس موقعہ پر اُمید واروں سے کہا کہ وہ اِس کوچنگ کا بھرپور فائدہ اُٹھاکر نیٹ او رجے ای ای اِمتحانات پاس کریں اور اپنے کیئریر کو معیار کی بلندیوں تک پہنچائیں۔اُنہوں نے کوچنگ کلاسوں کے لئے اِنتظامیہ کی طرف سے کئے گئے اِنتظامات کا بھی جائزہ لیااور چیف ایجوکیشن آفیسر کو ہدایت دی گئی کہ وہ کلاسوں کو کامیابی سے ہمکنار کرانے کے لئے تمام اِنتظامات مکمل کریں۔اِس موقعہ پر ڈی ایس ڈبلیو او محمدشفاعت ، سی ای او محمد صادق او رکئی اَفسران بھی موجو د تھے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا