لازوال ڈیسک
بڈگام؍؍اے سی ڈی بڈگام نے آج یہاںبی ڈی سی چیرپرسنز کے ساتھ تعارفی بات چیت کی ۔اس موقعہ پر اے سی ڈی نے بی ڈی سی چیرپرسنز کو ہر ممکن تعائون فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ۔انہوںنے بی ڈی سیز کے دفاتر میں فرنیچر اوردیگر ضروری سامان کی دستیابی کو یقینی بنانے کے لئے آفیسران پر زوردیا۔اس موقعہ پر انہوںنے کہا کہ پروگرام آفیسر س کو بی ڈی اوز اورچیرپرسنز کے درمیان رابطہ پُل کے طور پر کام کرنے کی ہدایت دی۔انہوںنے کاموں کو واگذار کرنے کے دوران شفافیت اور معیار کو ملحوظ نظر رکھنے پر بھی زوردیا۔انہوںنے مزید کہا کہ منصوبہ بندی اورکاموں کی نگرانی کے لئے بی ڈی سی چیرپرسنز پر کافی ذمہ داریاں عائد ہیں۔انہوںنے کہا کہ بی ڈی سی چیرپرسنز کو 2020-21ء کے لئے ترقیاتی منصوبوں کو ترتیب دینے کے دوران مزید سرگرمی اورتندہی کے ساتھ کام کرنا چاہیے