جموں اور کشمیر کے درمیان امتیاز ختم ہوگیا : الطاف ٹھاکر
کے این ایس
سرینگر؍؍بھارتیہ جنتا پارٹی نے نئے سال کے کیلنڈر سے چھٹیوں کے فیصلے کو صحیح قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ جموں و کشمیر میں امتیاز کو مکمل طور ختم کیا گیا ہے اور یکساں ترقی کے حوالے سے مرکزی حکومت کے اقدامات قابل سراہنا ہے ۔ پارٹی کے جموں و کشمیر ترجمان الطاف ٹھاکر نے بتایا کہ وزیر اعظم ہند نریندرا مودی کا جموں و کشمیر مشن تعمیر و ترقی اور امن ہے ۔ کشمیر نیوز سروس ( کے این ایس ) کے مطابق سرینگر میں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے بھاجپا کے جموں و کشمیر ترجمان الطاف ٹھاکر نے بتایا کہ گزشتہ 7 دہائیوں سے جموں و کشمیر پر خاندانی راج مسلد تھا جو کہ اب ختم ہوچکا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر کا انضمام بھارت کے ساتھ مکمل طور ہوا جبکہ بھارت کے ساتھ الحاق تاریخ ساز ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ جموں و کشمیر میں دفعہ 370 کی تنسیخ کے بعد تعمیر و ترقی کا نیا باب شروع ہونے جارہا ہے اور اس کا آغاز ہوچکا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ نریندرا مودی کی سرکار جموں و کشمیر میں یکساں تعمیر و ترقی کے حوالے سے وعدہ بند ہے اور اس میں امتیاز کا کوئی سوال ہی نہیں ہے ۔ نئے کلینڈر سے مرحوم شیخ محمد عبداللہ ، یوم شہدائے کشمیر اور مہاراجا کی سرکاری تعطیلات کو منسوخ کئے جانے کے فیصلے کو خوش آئندہ قرار دیتے ہوئے الطاف ٹھاکر نے کہا کہ اس فیصلے سے جموں واور کشمیر کے درمیان امتیاز کی لکیر ختم ہوگئی