ہند۔پاک تعلقات پر تعطل برقرار

0
0

پاکستان موجودہ حالات میں بھارت کے ساتھ بیٹھنے کو تیار نہیں:شاہ محمود قریشی
کے این ایس

سرینگر؍؍ہند ۔پاک کے درمیان جاری کشیدگی وتنائو کے بیچ پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارت میں موجودہ حالات کے پیش نظر پاکستان اس کے ساتھ بیٹھنے کو ذہنی طور پر تیار نہیں ہے۔ان کا کہنا ہے کہ بھارت نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر براہموس میزائل نصب کیے ہیں۔کشمیر نیوز سروس(کے این ایس ) مانیٹر نگ ڈیسک کے مطابق ملتان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہماری اطلاعات کے مطابق بھارت نے لائن آف کنٹرول پر5 جگہوں سے باڑ کو کاٹا ہے اور براہموس، اسپائک میزائل نصب کیے ہیں اس کا مقصد کیا ہے؟۔انہوں نے بھارت کا کوئی شہر ایسا نہیں ہے جہاں احتجاجی ریلی نہ نکلی ہو جبکہ کشمیر کی جو صورتحال تھی وہاں جو انسانی حقوق کی پا ما لیاں جاری ہیں ، اسے بھارت نے مواصلاتی بلیک آؤٹ کے ذریعے دبالیا تھا۔پاکستانی وزیر خارجہ نے کہا کہ کشمیر میں میڈیا کی رسائی نہیں تھی کیمرے کی آنکھ وہاں نہیں پہنچ پائی اور وہاں کی صحیح صورتحال ٹیلی ویڑن اسکرینز پر نمایاں نہیں ہوئی لیکن کیا پورے بھارت میں کرفیو لگایا جاسکتا ہے، کیا پورے بھارت میں مواصلاتی بلیک آؤٹ کیا جاسکتا ہے؟ یہ ممکن نہیں ہے۔اپنی بات جاری رکھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس کی وجہ سے نریندر مودی سرکار کی قلعی کھل گئی ہے ان کی ہندوتوا سوچ بے نقاب ہوگئی ہے اور آج بھارت کے اندر مسلمانوں کے ساتھ پارسی، عیسائی، سکھ، دلت اور بہت سی کمیونیٹیز مل کر احتجاج کررہی ہیں۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارت کا شہریت ترمیمی ایکٹ 2019جو اب قانون کی شکل اختیار کرگیا ہے لیکن بھارت کی 5 ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ نے اعلان کیا ہے کہ یہ بھلے قانون بن گیا، ہم اپنی ریاست میں اس قانون پر عملدرآمد نہیں ہونے دیں گے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا