ترقیاتی کمشنر نے پیش رفت اورعمل آوری کاجائزہ لیا
لازوال ڈیسک
اننت ناگ؍؍ترقیاتی کمشنر اننت ناگ خالد جہانگیر نے آج ڈی سی آفس میں منعقدہ ایک میٹنگ کے دوران پردھان منتری آواس یوجنا (اربن) پی ایم اے وائی (یو) کی عمل آوری اورپیش رفت کاجائزہ لیا۔میٹنگ کے دوران سکیم کی زمینی سطح پر عمل آوری کے لئے کئے جارہے اقدامات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔میٹنگ میں بتایاگیا کہ پی ایم اے وائی (یو) کے تحت تمام میونسپلٹیوںمیں مختلف سطحوں پر مکانات کی تعمیر کے لئے جیو ٹیگنگ کی گئی ہے۔میٹنگ میں مزید بتایا گیا کہ میونسپل کونسل اننت ناگ نے 800مکانات میں سے 107مکانات کی تعمیر کا کام ابتدائی طورمکمل کیا ہے۔جبکہ 60مکانات کی تعمیر کا کام جاری ہے ۔میٹنگ کے دوران سیر ہمدان،مٹن ،عشمقام ،پہلگام،ڈورو ،ویری ناگ اورکوکر ناگ میں جیوٹیگنگ کے کام اورتعمیراتی پیش رفت کے بارے میں تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ترقیاتی کمشنر نے متعلقہ آفیسران پر زوردیا کہ وہ سکیم کی عمل آوری کے دوران رہنماخطوط کو ملحوظ نظر رکھیں اورتعمیراتی کام کی مقررہ وقت میں تکمیل کو یقینی بنائیں۔