لازوال ڈیسک
گلمرگ؍؍ناظم سیاحت کشمیر نثار احمد وانی نے آج یہاں مقامی نوجوانوں کے لئے سات روزہ سکی ینگ کورس کا افتتاح کیا۔وادی کے مختلف حصوں سے منتخب کئے گئے 20 لڑکوں نے کورس میں حصہ لیا۔محکمہ نے کئی برسوں کے بعد سکی ینگ میں مقامی نوجوانوں کو سکی کورس میں حصہ لینے کا موقعہ فراہم کیا۔مقامی اخبارات میں کورس کے بارے میں بڑے پیمانے پر تشہیر کے بعد نوجوانوں کی بڑی تعداد نے کورس میں حصہ لینے کے لئے پہل کی۔اِن نوجوانوں کو چار علاحدہ بیچوں میں مفت تربیت فراہم کی جائے گی۔محکمہ نے سات روزہ مفت لڑکیوں کے لئے خصوصی کورس کا بھی اہتمام کیا ہے ۔محکمہ کے پیشہ ور سکی انسٹکٹروں کے علاوہ دیگر انسٹکٹروں کو اِن نوجوانوں کی تربیت فراہم کرنے کے لئے مدعو کیا گیا ہے۔محکمہ کے سربراہ نے اِس موقعہ پر شرکأ پر زور دیا کہ وہ محکمہ کی طرف سے فراہم کی جارہی سہولیات کا بھرپور فائدہ اٹھائیں۔اِس موقعہ پر ڈپٹی ڈائریکٹر ٹورازم انفورسمنٹ ، سی ای او گلمرگ ڈیولپمنٹ اتھارٹی و دیگر افسران موجود تھے۔