ڈی سی کپواڑہ کی صدارت میں ویژن ڈاکیومنٹیشن کی ایک میٹنگ منعقد

0
0

لازوال ڈیسک
کپواڑہ؍؍ڈی سی کپواڑہ اَنشل گرگ کی صدارت میں ایک میٹنگ منعقد ہوئی جس میں ضلع کے ترقیاتی منظرنامے میں بہتری لانے اور ویژن ڈاکیومنٹیشن کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔میٹنگ میں مختلف محکموں کے اعلیٰ اَفسران بھی موجود تھے اور اُنہوں نے منصوبوں کو اُجاگر کیا۔اِس موقعہ پر ترقیاتی کمشنر نے کہا کہ ویژن ڈاکیومنٹ سرکاری سطح کے ایکشن پلان پر مبنی ہے جس میں سکیموں کی عکاسی کی گئی ہے ۔ یہ منصوبہ ضلع اَفسروں کے فیڈ بیک او رتجربات پر مبنی ہوگا۔ ڈی سی نے مزید کہا کہ یہ پلان ضلع میں ترقیاتی منظر نامے میں بہتری لانے کے امور کو اُجاگر کیا گیا ہے۔اُنہوں نے ضلع اَفسروں کو ہدایت دی کہ وہ ٹائم لائن کے مطابق منصوبوں کو مرتب کریں۔

 

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا