ڈی سی بڈگام نے ہفتہ بھر تک مارکیٹ چیکنگ چلانے کی ہدایت دی
لازوال ڈیسک
بڈگام؍؍ڈی سی بڈگام طارق حسین گنائی نے کہا ہے کہ ضلع اِنتظامیہ پورے ضلع کے بڑے بازاروں میں 25؍دسمبر سے ایک ہفتہ طویل مارکیٹ چیکنگ مہم شروع کرے گی۔ اُنہوں نے اِن باتوں کا اِظہار آج یہاں نیشنل کنزیومر ڈے کے سلسلے میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اِس پروگرام کا اِنعقاد خوراک ، سول سپلائز اور امور صارفین محکمہ نے کیا تھا ۔ اِس موقعہ پر مقررین نے صارفین کے حقوق کو تحفظ دینے سے متعلق امور کو اُجاگر کیا گیا ۔ترقیاتی کمشنر نے کہا کہ مختلف محکموں کی مارکیٹ چیکنگ بُدھ وار سے زور دار مہم شروع کرے گی تاکہ لوگوں کو معیاری اشیاء فراہم کئے جاسکیں۔ترقیاتی کمشنر نے متعلقین کو ہدایت دی کہ وہ ضلع کے اطراف و اکناف میں بیداری پروگراموں کا اِنعقاد کرکے لوگوں کو اِن کے حقو ق کے بارے میں جانکاری دی۔ڈسٹرکٹ لیگل سروسز اتھارٹی بڈگا م نے بھی ایک بیداری پروگرام کا اِنعقاد کیا جس میں صارفین کے حقوق کو اُجاگر کیا گیا۔اِس پروگرا م کی صدارت ڈی ایل ایس اے کی سیکرٹری اور منصف جج بڈگام تبسم قادر پرے نے کی جبکہ تقریب پر وکلأ ، پیرا لیگل رَضاکاروں ، اہلکاروں ، اَساتذہ اور طلاب کی ایک بھاری تعداد بھی موجود تھی۔