جے کے ای ڈی آئی سٹیرنگ کمیٹی نے 249خواہشمند کار خانہ دار وں کے کیسوں کو منظوری دی

0
0

لازوال ڈیسک
جموں؍؍محنت و روزگار کے کمشنر سیکرٹری سوربھ بھگت نے جے کے ای ڈی آئی کے بڑی براہمنا کیمپس میں منعقدہ ایس سی ایف ایس اور وائی ایس ایل ایس کی کمیٹی کی میٹنگ کی صدارت کی اور مختلف سکیموں کے تحت جموں اینڈ کشمیر انٹرپرینور شپ ڈیولپمنٹ انسٹی چیوٹ ( جے کے ای ڈی آئی ) کی معاونت سے چلائے جارہے 249 خواہشمند کار خانہ داروں کے کیسوں کو منظوری دی۔میٹنگ میں ڈائریکٹر جے کے ای ڈی آئی طفیل متو ، ڈائریکٹر ایمپلائمنٹ وائی پی سُمن، جوائنٹ ڈائریکٹر ایمپلائمنٹ شاہد محمود ، پریذیڈنٹ ( سی بی او) جے اینڈ کے بینک ڈاکٹر منیشا کور ،ڈپٹی ڈائریکٹر ایمپلائمنٹ جموں اور چیف فیکلٹی جے کے ای ڈی آئی نے شرکت کی۔جے کے ای ڈی آئی کے ڈسٹرکٹ نوڈل افسران ، محکمہ روزگار کے ضلع افسران ، ریجنل کاڈی نیٹر ( ٹریننگس) جموں اور متعلقہ محکموں کے سیکٹورل ماہرین بھی میٹنگ میں موجود تھے۔کمیٹی نے کل 249 کیسوں کو منظوری دی جن میں سے ایس سی ایف ایس کے تحت 200 کیس شامل ہیں او رجن پر 2531.8لاکھ روپے خرچ کئے گئے ہیں۔ ان رقومات میں 849.39 لاکھ روپے کا سیڈ کیپٹل بھی شامل ہیں۔اسی طرح کمیٹی نے وائی ایس ایل ایس کے تحت 49کیسوں کو منظور ی دی جن پر 412.63لاکھ روپے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔اِ س رقم 371.37لاکھ روپے جے کے ای ڈی آئی کی طرف سے فراہم کئے گئے ہیں۔میٹنگ میں فیصلہ لیا گیا ہے کہ ترجیحی سیکٹروں پر خصوصی توجہ دی جائے گی ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا