اَتل ڈولو نے این وی ایچ سی پروگرام کی پیش رفت کا جائزہ لیا

0
0

لازوال ڈیسک
جموں؍؍صحت و طبی تعلیم کے فائنانشل کمشنر اَتل ڈولو نے آج سول سیکرٹریٹ میں ایک افسروں کی میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے جموںوکشمیر میں نیشنل وائرل ہیپیٹیز کنٹرو ل پروگرام پر جاری پیش رفت کا جائزہ لیا۔میٹنگ میں ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز جموں ڈاکٹر رینو کھجوریہ ، پرنسپل جی ایم سی جموں ڈاکٹر سنندا رینہ ، مشن ڈائریکٹر این ایچ ایم بھوپندر کمار ،ڈائریکٹر کاڈی نیشن نیو میڈیکل کالجز جموں ڈاکٹر یشپال شرما ، جوائنٹ ڈائریکٹر پلاننگ صحت و طبی تعلیم مدن لال و دیگر اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز کشمیر ڈاکٹر سمیر مٹو ، پرنسپل جی ایم سی سری نگر ڈاکٹر پرویز شاہ اور صوبہ کشمیر کے چیف میڈیکل افسران نے ویڈیوکانفرنسنگ کے ذریعے میٹنگ میں شرکت کی۔جائزہ میٹنگ کے دوران متعلقہ حکام کو پروگرام کی مؤثر عمل آوری کو یقینی بنانے کے لئے ضروری ہدایات جاری کی گئیں۔مرکزی وزارت برائے صحت و خاندانی بہبود نے جولائی 2018ء میں 2020ء تک ہیپیٹٹیز سی کا خاتمہ کرنے کے لئے این وی ایچ سی پروگرام کا آغاز کیا۔ فائنانشل کمشنر نے جموں وکشمیر کے تمام چیف میڈیکل افسران کو ہدایت دی کہ وہ ایک مائیکرو پلان ترتیب دیں تاکہ قبل از وقت طبی ورکروں کو ٹیکہ لگانے کا عمل شروع کیا جاسکے۔اُنہوں نے کہا کہ منشیات کے عادی لوگوں کو ہیپٹیٹیز بی اور سی کے لئے ڈرگ ڈی ایڈکشن مراکز میں سکریننگ کرانے کے اقدامات کئے جائیں۔این ایچ ایم کے افسران نے پروگرام کے تحت جاری پیش رفت پر ایک خاکہ پیش کیا۔ایک علاحدہ میٹنگ کے دوران اتل ڈولونے این پی سی ڈی سی ایس ، این سی ڈی ، این ایم ایچ پی ،این پی سی بی اور این پی ایچ سی ای کی پیش رفت کاجائز ہ لیا۔میٹنگ کے دوران فائنانشل کمشنر نے افسران پر زور دیا کہ وہ اِس مہم میں تیزی لانے کے لئے اقدامات کریں۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا