فارو ق خان نے کشمیر میں غذائی اجناس کا وافر سٹاک برقرا ر رکھنے کی ہدایت دی

0
0

وادی میں سپلائی پوزیشن کی صورتحال کا ایک میٹنگ کے دوران جائزہ لیا
لازوال ڈیسک
جموں؍؍لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر فاروق خان نے کشمیر وادی اور جموں صوبے کے برف سے ڈھکے علاقوں میں اشیائے ضروریہ اور غذائی اجناس و ایندھن کی مناسب سپلائی اور سٹاک کو یقینی بنانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔موصوف نے یہ ہدایات آج ایک ایمرجنسی میٹنگ کے دوران دیں جس میں پچھلے کئی دِنوں سے شاہراہ بند ہونے کی وجہ سے کشمیر وادی میں غذائی اجناس کی سٹاک پوزیشن کا جائزہ لیا گیا۔میٹنگ میں سیکرٹری ایف سی ایس اینڈ سی اے پی کے پولے اور تیل کمپنیوں نے نمائندوں نے شرکت کی۔مشیر موصوف نے سیکرٹری ایف سی اینڈ سی اے کو ہدایت دی کہ وہ قومی شاہراہ پر کشمیر کی طرف جانے والی درماندہ گاڑیوں کو ترجیحی بنیادوں پر روانہ کریں تاکہ اشیاء کو خراب ہونے سے بچایا جاسکے۔انہوں نے سیکرٹری کو ہدایت دی کہ وہ اس تعلق سے متعلقہ محکموں کے ساتھ رابطہ میں رہیں۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا