حیدرآباد میں سی سی ایس کے سب انسپکٹر نے پھانسی لے کر خودکشی کرلی

0
0

حیدرآباد؍؍شہر حیدرآباد میں سی سی ایس پولیس کے سب انسپکٹر نے پھانسی لے کر خودکشی کرلی۔42سالہ سائیدلو گوڑ نامی اس سب انسپکٹر نے پیر کی صبح اپنے مکان میں سیلنگ فین سے پھانسی لے کر یہ انتہائی اقدام کیا۔یہ واقعہ عنبرپیٹ پولیس اسٹیشن کے حدود میں پیش آیا۔اس کی بیوی نرملا بچوں کو اسکول چھوڑنے کیلئے گئی تھی اور وہ مکان میں تنہا تھا۔جب اس کی بیوی واپس گھر پہنچی تو اس نے اپنے شوہر کو فین سے لٹکتا ہوا پایا۔سائیدولو 2017بیچ کا سب انسپکٹر تھا۔اطلاع ملتے ہی پولیس مقام واقعہ پہنچی جس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا اور اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔اس انتہائی اقدام کی وجہ معلوم نہ ہوسکی۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا