لوگوں کے مسائل حل کرنے کیلئے ایک فعال لائحہ عمل اختیار کیا جارہا ہے ۔فاروق خان

0
0

لازوال ڈیسک
جموں؍؍لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر فاروق خا ن نے کہا ہے کہ لوگوں کے مسائل کو معیاد بند مدت کے اندر حل کرنے کے لئے ایک فعال اور موثر لائحہ عمل اختیار کیا جارہا ہے۔مشیر موصوف نے ان باتوں کا اظہار آج یہاں کنونشن سینٹر کنال روڑ میں ایک عوامی دربار کے دوران لوگوں اور وفود کے ساتھ بات کرتے ہوئے کیا۔ اس موقعہ پر 30وفود اور کئی افراد نے اپنے اپنے مسائل کو اُجاگر کیا۔ اِن وفود کا تعلق جموں وکشمیر کے مختلف علاقوں سے تھا۔لوگوں نے اس موقعہ پر تعلیم ، آبپاشی ، بجلی ،پانی ،تعیناتی ،سڑک رابطوں ، دیہی ترقی ، کھیل کود ، سماجی بہبود او رکئی دیگر شعبوں سے متعلق مسائل مشیر موصوف کی نوٹس میں لائے۔فاروق خان نے لوگوں کے مسائل غور سے سنے اور یقین دلایا کہ انہیں ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔ اِ س دوران انہوں نے کئی ایک معاملا ت کو موقعہ پر ہی حل کرنے کی ہدایات دیں

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا