ایم جی نریگا میں نیشنل سے سرفراز
ریاض ملک
منڈی؍؍ اس وقت زمینی سطح کچھ بھی ہو لیکن ضلع پونچھ کا نام روشن کرنے میں بلاک منڈی کی پنچائیت اڑائی ملکاں نے اہم رول اداکیا ہے جس کی وجہ سے ضلع پونچھ بلاک منڈی کو نیشنل ایوارڈ سے نوازہ گیا ہے جس کو لیکر اج تحصیل کمپلیکس منڈی میں ایک پروگرام کا اہتمام کیا گیا جس میں عملہ کے علاوہ سرپنچوں نے بھی شرکت کی ۔ پروگرام کے دوران بلاک ڈولپمنٹ کونسل چیر مین شمیم احمد گنائی بلاک ڈولپمنٹ آفیسر منڈی شریک رہے۔اس موقع پر بلاک ڈولپمنٹ منڈی نے کہا کہ جو ایوارڈ پنچائیت ملکاں اڑائی کی ایم جی نریگا کے جی او ٹیگ کی بنیاد پر اچھی کارکردگی رہی ہے اور پوری چار اضلع میں دوسرانمبر ہمارے ضلع پونچھ کا ہے- جس میں وہ بھی بلاک منڈی کی پنچائیت ملکاں ہے۔ یہ ایوارڈ تحصیل ضلع یا ریاستی نہیں بلکہ نیشنل ایوارڈ ہے۔جس کے لئے گرام روزگار سائیہک شکیل احمد بانڈے سب سے زیادہ مبارک باد کے مستحق ہیں جنہوں نے دن رات محنت کرکے انتظامیہ کی ھدایات کے مطابق کام کیا اور اج پنچائیت اڑائی ملکاں جیسی پنچائیت کو ایوارڈ ملاہے۔ اس موقع پر انہیں بہترین کارکردگی کی بنیاد پر ایوارڈ سے نوازا گیا۔ان کے علاوہ سرپنچ حلقہ پنچائیت اڑائی ملکاں محمد اسلم ملک پنچائیت سکیرٹری صادق لون اور موجودہ گرام روزگار سائیہک عرفان احمد ملک کو بھی ایوارڈ سے نوازا گیا اور اس نیشنل ایوارڈ کولیکر کمشنر سیکرٹری ضلع ترقیاتی کمیشنر پونچھ اے سی ڈی پونچھ کا شکریہ اداکیا ہے۔ان کے علاوہ شمیم احمد گنائی بی ڈی سی چیر مین نے پنچائیت ملکاں کے سابقہ اور موجودہ گرام روزگار سائیہک سرپنچ حلقہ تمام بلخصوص بی ڈی او منڈی کو مبارک باد پیش کرتے ہوے عملہ کو متنبہ کیا کہ جو کام اس سے قبل ہوے اور جو کچھ کیا اس کو بھول کر پرانی ریت ختم کریں۔اس حوالے سے بلاک ڈولپمنٹ آفیسر منڈی نے لازوال سے بات کرتے ہوے کہا کہ پنچائیت اڑائی ملکاں کو نریگا جی او ٹیگ میں دوسرا مقام حاصل کیا ہے- جس کی وجہ سے ہمیں خوشی ہے- اور اج اڑائی ملکاں کے جی ار ایس سیکرٹری سرپنچ اور سابقہ جی ار ایس شکیل بانڈے کو ایوارڈ دیاگیااس لئے تاکہ آئیندہ سال اس ا سے زیادہ محنت اور کوشش کریں انہوں نے انتظامیہ اود اعلی عہدداران کا شکریہ اداکیا۔