نئی دہلی؍؍مرکزی وزیر صنعت و تجارت پیوش گوئل نے پانچ ہزار ارب ڈالر کی ہندوستانی معیشت کو ممکن قرار دیتے ہوئے آج کہا کہ اس کے لئے حکومت اور صنعت کو مل کر کام کرنا ہو گا۔مسٹر گوئل نے یہاں ہندوستانی کامرس اینڈ انڈسٹری فیڈریشن کے 92 ویں سالانہ کانفرنس – ‘بھارت: روڈمیپ ٹو اے پانچ ٹریلین ڈالر اکانامی’ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستانی شہریوں کو اپنے بہتر مستقبل کے لئے ذمہ داری لینی ہوگی اور اپنی طاقت کو پہچاننا ہوگا۔ اس میں کسی کو شک نہیں ہونا چاہئے کہ ہندوستان کا مستقبل روشن ہے ۔پانچ ہزار ارب ڈالر کی معیشت ممکن ہے اور یہ ہدف حاصل ہو جائے گا۔انہوں نے صنعتوں سے سرمایہ کاری کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ آنے والے مستقبل کے لئے صنعتوں کو تیاری کرنی چاہئے اور تمام صنعتوں کو اس میں شامل ھونا ہوگا۔ مقامی منڈیوں کا دائرہ وسیع ہو رہا ہے اور لوگوں میں بہتر زندگی کی خواہش میں اضافہ ہو رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ حکومت کسی ایک کمپنی کے مفادات کے لئے نہیں بلکہ پوری صنعت کے لئے کام نہیں کرے گی ۔