کلکتہ ؍؍سیاسی بیانات اور ترنمول کانگریس کی قیادت والی حکومت سے ٹکراؤ کی وجہ سے سرخیوں میں رہنے والے بنگال کے گورنر جگدیپ دھنکر کے خلاف جادو پوریونیورسٹی متحد ہورہے ہیں اور طلباء کا ایک گروپ 24دسمبر کو منعقد کنووکیشن میں ان کا بائیکاٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔اس سے قبل2014میں بھی گورنر کیلاش ناتھ ترپاٹھی کے ہاتھوں سے سرٹیفکٹ لینے سے طلباء نے انکار کردیا تھا۔جادو پوریونیورسٹی کے طلباء نے 24دسمبر کو منعقد ہونے والا کنووکیشن میں گورنر جگدیپ دھنکر کے بائیکاٹ کی اپیل کی ہے ۔آرٹ فیکلٹی اسٹوڈنٹ یونین کے جنرل سیکریٹری دیب راج دیب ناتھ نے کہا کہ 24دسمبر کو جادو پوریونیورسٹی میں کنووکیشن منعقد ہوگا۔اس میں چانسلراور گورنر جگدیپ دھنکر شریک ہوں گے ۔انہوں نے کہا کہ احتجاج کے دوران طلباء کالی پٹی باندھیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی حکومت ملک بھر میں طلباء پر حملہ کررہی ہے ۔