آندھرا کے خلاف دہلی اننگز کی شکست کے دہانے پر

0
0

اوگول؍؍ دہلی بلے بازی میں دوسری اننگز میں شرمناک کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے آندھرا کے خلاف رنجی ٹرافی گروپ اے اور بی مقابلے کے تیسرے دن جمعرات کو اننگز کی شکست کے دہانے پر پہنچ گئی ہے ۔ دہلی نے اپنی دوسری اننگز میں محض 89 رن پر چھ وکٹ کھو دیئے ہیں اور اسے اننگز کی شکست سے بچنے کے لئے ابھی 64 رنز اور بنانے ہیں۔ آندھرا کے بائیں ہاتھ کے تیز گیند باز چیپورپلي اسٹیفن نے 47 رن پر چار وکٹ لے کر دہلی کی دوسری اننگز کو جھنجھوڑ دیا۔ کیوی ششی کانت نے 24 رن پر دو وکٹ لئے ۔ کنال چندیلا 19، ھتین دلال 13، کنور بدھوڑی دو، کپتان نتیش رانا آٹھ، جونٹي سدھو نو اور انوج راوت کھاتہ کھولے بغیر آؤٹ ہوئے ۔ا سٹمس پر للت یادو 23 اور وکاس مشرا سات رنز بنا کر کریز پر تھے ۔اس سے پہلے آندھرا نے چھ وکٹ پر 249 رن سے آگے کھیلنا شروع کیا۔ دہلی نے پہلی اننگز میں 215 رن بنائے تھے ۔ آندھرا کی پہلی اننگز 368 رنز پر ختم ہوئی اور اس نے پہلی اننگز میں 153 رنز کی بھاری برتری حاصل کی۔23 سالہ رکی بھوئی نے 70 رن سے آگے کھیلتے ہوئے 313 گیندوں میں 15 چوکوں اور چار چھکوں کی مدد سے ناقابل شکست 144 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ کرن شندے نے 48، گرناتھ ریڈی نے 11 اور اسٹیفن نے 19 رن بنائے ۔دہلی کی طرف سے نودیپ سینی نے 86 رن پر پانچ وکٹ، پون سیال نے 86 رن پر دو وکٹ اور سمرجیت سنگھ نے 100 رن پر دو وکٹ لئے ۔ وکاس مشرا کو 26 رن پر ایک وکٹ ملا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا