افریقی ملک کھیلیں گے پیشہ ورانہ ہاکی لیگ

0
0

نیروبی؍؍افریقہ میں ہاکی کو فروغ دینے کے لیے چھ ممالک نے سال 2020 میں پیشہ ورانہ ہاکی لیگ منعقد کرنے کی منصوبہ بندی کی ہے ۔گھانا ہاکی کے صدر فرینک اوتي مینساہ نے بتایا کہ گھانا، کینیا، مصر، نائیجیریا، یوگنڈا اور روانڈا نے مل کر چھ ممالک کے درمیان ہاکی لیگ منعقد کرنے کی منصوبہ بندی کی ہے ۔ افریقی ہاکی فیڈریشن افریقی کپ آف نیشنز اور کلب چمپئن شپ منعقد کرتا ہے جو قومی ٹیموں اور کلبوں کے درمیان منعقد کی جاتی ہے ، جس کے بعد ہاکی لیگ ایک اور ٹورنامنٹ ہو گا ۔ یورپ اور امریکہ کے مقابلے افریقہ میں ہاکی اب بڑا کھیل نہیں ہے ۔ مینساہ نے کہاکہ چند ممالک کی اپنی لیگ ہیں۔براعظم میں مقابلہ کی کمی ہے اور یہ کھیل افریقہ میں ختم ہو رہا ہے ۔اس کو بچانے کے لیے ہمیں قدم اٹھانا ہوگا اور یہ لیگ اس کیلئے اہم قدم ہو سکتا ہے ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا